30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

۔17سال بعد پاکستان پہنچی انگلش ٹیم نامعلوم وائرس کا شکار، مؤخر ہوسکتا ہے پہلا ٹسٹ

England Cricket team

راولپنڈی۔ پاکستان کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ سے پہلے انگلینڈ کے 16رکنی ٹیم کے نصف رکن بیمار پڑ گئے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق بیماری کی وجہ ایک وائرس یا بگ مانا جارہا ہے۔ انگلینڈ اپنے حساب سے اضافی بچنے کی تیاریاں کررہی ہے۔ وائرس پھیلنے کے خدشات کو کم کرنے کے لئے کچھ کھلاڑیوں کو منگل کو بیماری محسوس ہونے کے بعد انہیں اپنے کمروں میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں 7 کھلاڑیوں اور 7 آفیشل کے بیمار ہونے کے بعد پاکستان کیخلاف کل راولپنڈی ٹیسٹ مو¿خر کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر افراد کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کے لیے گفتگو جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے ڈاکٹر کی رپورٹ پر حتمی فیصلہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل 14 افراد بدہضمی کا شکار ہیں اور انگلش ٹیم کے پاس 11 فٹ کھلاڑی دستیاب نہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انگلینڈ کے 7 آفیشل اور 7 کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ طے ہے۔

Related posts

پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی وہ7 خواتین کھلاڑی جن کی خوبصورتی کے ہورہے ہیں چرچے

Hamari Duniya

ملک سے نفرت کے خاتمے کیلئے کانسٹی ٹیوشن کلب میں بین مذاہب اجتماع

Hamari Duniya

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 102 ویں یوم تاسیس جشن تقریبات کا آغاز

Hamari Duniya