16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

انجینئر خواتین نے تعلیمی بیداری کے لیے ہماری صدا ٹرسٹ کے اوج فلک شکشھا سینٹر کا کیا دورہ

Engineer

نئی دہلی، 17 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔

ہماری صدا ٹرسٹ کے ماتحت چلنے والے اوج فلک شکشا سینٹر میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی اور اس دوران طلبہ و طالبات نے بھی اس شکشا سینٹر میں دی جا رہی تعلیم کے بارے میں بھی اپنے – اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بتا دیں کہ اس دوران دو خواتین نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا جو پیشہ سے انجینئر ہیں اور اس دوران طلبہ و طالبات نے ان کا بہت ہی پرجوش طریقے سے استقبال کیا، ان میں ایک کا نام انجینئر عائشہ ایوبی اور دوسری انجینئر کا نام افشاں ایوبی تھا۔ اس دوران طلبہ و طالبات کو خطاب کرتے ہوئے انجینئر عائشہ ایوبی نے کہا کہ “تعلیم ہی آپ کے خواب کو پورا کرنے کا واحد راستہ ہے، مستقل مزاجی اس راستے کو آسان کر دے گی، امید نہ ہاریں، مطالعہ کرتے رہیں، توجہ نہ ہٹائیں انشاءاللہ کامیابی ایک دن ضرور ملے گی۔

نئی دہلی کے مدن پور کھادر جے جے کالونی میں ہماری صدا ٹرسٹ کے اوج فلک شکشا سینٹر کے طلباء نے اسٹاف میں دو خواتین انجینئر کو دیکھ کر خود کو خوش قسمت محسوس کیا۔ علاقےمیں لڑکیوں کی تعلیم کے متلعق گفتگو ہوئی، موجودہ سینٹر میں ان کی تعلیم میں بدلاو کیسا رہا، موجود اساتذہ کی محنت کتنی رنگ لائی جیسے تجربات کو طلبہ و طالبات نے مہمانوں کو بتایا۔ بتا دیں کہ اس شکشا سینٹر کو چلانے کے لئے آپ لوگوں کے سہارے کی ضرورت ہے، اس لیے سماج کے ذمہ دار لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کے شکشا سینٹر کو جاری رکھنے کے لئے اس میں اپنا تعاون دیں تاکہ یہ شکشا سینٹر رواں دواں رہے تاکہ سماج کے غریب اور مفلس بچے مفت میں تعلیم حاصل کرتے رہیں۔

بچوں کی تعلیم کو مزید بہتر کرنے کی خاطر ہماری صدا ٹرسٹ کے فاؤنڈر محمد ارشاد عالم نے شکشا سینٹر کی بنیاد رکھی تاکہ جو بچے اسکول جانے کے باجودو تعلیم میں کمزور ہیں اور وہ ٹیوشن کا خرچ اٹھانے کے قابل نہیں ہیں وہ بھی اس شکشا سینٹر میں مفت میں ٹیوشن حاصل کرکے کمزور مضامین کو بہتر کر سکیں۔ اس سینٹر میں اس کے ساتھ کمپیورٹر کی تعلیم، اسپوکین انگلش تعلیم دی جاتی ہے۔ اس لیے سماج کے ذمہ دار لوگوں سے اپیل کی جاتی کہ جاتی ہے کہ وہ اس شکشا سینٹر میں اپنا تعاون دیں تاکہ یہ شکشا سینٹر رواں دواں رہے۔ تعلیم یافتہ طلباء میں کمپیوٹر سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

Related posts

کانگریسیوں نے اپنے محبوب لیڈرسندیپ دکشت کا یوم پیدائش دھوم دھام سے منایا:طارق صدیقی

Hamari Duniya

آل انڈیا ملی کونسل صوبہ دہلی کے ڈاکٹر پرویز میاں صدر اور الیاس سیفی جنرل سکریٹری منتخب

Hamari Duniya

عالمی یوم اردو کے موقع پر ادبی محفل کا انعقاد

Hamari Duniya