Hamari Duniya
علاقائی خبریں

کرناٹک الیکشن میں ایم ای پی پوری طاقت سے لڑرہی ہے: عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ

نئی دہلی،یکم اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔

حالیہ دنوں میں ودھان سبھا الیکشن کرناٹک میں جاری و ساری ہے۔ جس میں عام پر طور پر ملک کی درجنوں پارٹیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اسی بیچ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی قیادت میں چلنے والی پارٹی آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی” انصاف انسانیت کے لئے “کا نعرہ لئے میدان میں قسمت آزمائی کر رہی ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اپنے محنتی اور خلوص نیت رکھنے والے امیدواروں کے ساتھ میدان میں محنت و لگن سے پارٹی کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ سیاست کو گندی چیز کہا جانے لگا ہے۔ جب کہ یہ غلط ہے۔ مرض جسم کے کسی ایک حصے میں ہوتا ہے، علاج اسی مرض کی ہونی چاہئے۔ پوری مکمل جسامت کو سرے سے غلط اور بیمار کہہ دینا عقلمندی کا کام ہر گزنہیں ہے۔ اسی طرح سے سیاست میں آنے والے لوگوں کے غلط ہونے سے مکمل سیاست سے بائیکاٹ ہوجانا اور ملک کو غنڈہ عناصر اور جرائم پیشہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دینے کے مترادف ہے۔

عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کہا کہ آل انڈیا مہیلا امپارمنٹ پارٹی ان تمام غلط ریت و رواجوں کو بھی توڑنے کے لئے آئی ہے کہ جو دیگر پارٹیوں نے امیدوار ٹکٹوں کو خرید و فروخت کرنے کے لئے بنائے ہیں۔ ہمارے یہاں کسی بھی طرح کے پیسوں کی لین دین قطعی حرام ہے۔ لہذا حالیہ الیکشن میں تمام امیدوار اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں جا کر محنت سے کام کریں اور خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے قدم کو مضبوطی فراہم کرنے کا کام کریں۔ ہماری پارٹی کسی کے ووٹ توڑنے اور جوڑنے کے لئے میدان میں نہیں آئی ہے، بلکہ ہماری پارٹی کا اہم پیغام ہے ملک سے نا انصافی کو ختم کیا جائے۔ لہذا اسی لئے ہماری پارٹی کا اہم سلوگن ہے ” انصاف انسانیت کے لئے “۔

آپ سب کو معلوم ہے کہ 2018میں الیکشن میں اترنے کے لئے جب ہم نے قدم بڑھایا تو کتنی تکالیف سے ہم سب کو دو چار ہنا پڑا۔ سازشوں کے بوجھ میرے اوپر توڑے گئے۔ تین سے لے کر چار سال تک بلکہ آج تک میں تمام پریشانیوں کو برداشت کر رہی ہوں۔ یہ اس بات کا اندازہ ہے کہ جب بھی ملک میں کسی طرح کی تبدیلی کسی کے ذریعہ آتی ہے تو آزادی کی بات کرنے والوں کے لئے آزمائش بھرے لمحات تو آتے ہی ہیں۔ لیکن مشکلوں کو دیکھ کر میدان سے بھاگ جانا ہمارے خوابوں خیالوں میں بھی نہیں ہے۔

Related posts

ہم ملک، آباؤ اجداد، ثقافت اور روایت کے اعتبار سے ہندوستانی مسلمان ہیں: مسلم راشٹریہ منچ

Hamari Duniya

گئو کشی کے الزام میں اعظم گڑھ میں دو خواتین سمیت 5 افراد گرفتار

Hamari Duniya

اردو کا اپنا منفرد رسم الخط دنیا کے حسین ترین رسم الخطوں میں سے ایک:ڈاکٹر سلیم فاروقی

انجمن گلستاں اردو ادب کے زیر اہتمام "اردو رسم الخط اور ہماری ذمہ داری کے عنوان پر میٹنگ کا انعقاد:

Hamari Duniya