انہیں ان کی تعلیمی اور سماجی خدمات پر ہاؤس آف کامنز، لندن میں اعزاز سے نوازا جائے گا، کوٹہ سے جے پور تک جشن کا ماحول
کوٹہ، 05، ستمبر (ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے قومی کنوینر، انڈین مسلم فور سول رائٹس (ائی ایم سی ار )کے جنرل سکریٹری (تنظیم)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر اور راجستھان مدرسہ بورڈ کے سابق جنرل سکریٹری اور جے ایل این ایجوکیشنل گروپ راجستھان کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر اعظم بیگ نے ایک استقبالیہ تقریب میں خطاب کیا۔ جو جے پور میں ان کے استقبال کے لیے منعقد کی گئی تھی اس کے بعد شرکت کے لیے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ لندن روانگی سے قبل ان کے اعزاز میں کوٹہ سے جے پور تک لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اعظم بیگ نے کہا کہ ہم دنیا کے کسی بھی ملک میں جا سکتے ہیں لیکن ہندوستان کی مٹی میں جو خوشبو رہتی ہے وہ کہیں اور نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کے کئی ممالک دیکھے، لوگوں سے ملاقات کی۔ لیکن یہاں کے لوگوں میں جو پیار اور محبت ہے وہ دنیا کے کسی اور حصے میں نظر نہیں آتی، انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف راجستھان بلکہ ملک کی عزت و تکریم میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس آف کامنس میں جو اعزاز ملنے جا رہا ہے وہ صرف میرا نہیں ہے، یہ پورے راجستھان کا اعزاز ہے اور ہماری ریاست اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کا حوصلہ آپ کی دعاؤں اور پیار سے ملتا ہے۔
لندن روانگی سے قبل ڈاکٹر اعظم بیگ کا مختلف مقامات پر پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا، بعض مقامات پر شال اوڑھ کر، بعض مقامات پر پگڑی پہنائی گئی اور بعض مقامات پر آتش بازی کی گئی۔ شیام پورہ روڈ پر واقع سانگوڈ نیو کیمپس سے اولڈ کیمپس پہنچنے والے ڈاکٹر بیگ کو عملے کے سینئر ارکان نے پھولوں کی مالا چڑھائی، اس دوران جولپا روڈ پر واقع جے ایل این کیمپس سے درجنوں گاڑیوں کے ساتھ ڈاکٹر بیگ کا قافلہ جے ایل این سنسکار اکیڈمی اسکول پہنچا، جہاں چھوٹے چھوٹے بچے بھی موجود تھے۔بچوں نے ان کے استقبال کے لیے ملی نغمے گا کر ان کی عزت افزائی کی۔ اس کے بعد ڈاکٹر بیگ کا قافلہ جواہر پبلک اسکول پہنچا، جہاں اسکول کے عملے کے سینئر اراکین اور طلباء نے پوری عقیدت کے ساتھ ڈاکٹر بیگ کو پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس دوران ڈاکٹر اشرف بیگ کی جانب سے انہیں شال اور پگڑی پہنائی گئی جس کے بعد امن مرزا نے 51 کلو کے پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔کوٹہ پہنچنے پر ڈاکٹر اعظم بیگ کے اعزاز میں سرودے ایجوکیشنل گروپ کے ڈائریکٹر اے جی مرزا صاحب نے پاٹن پول پر واقع انگلش میڈیم سکول میں طلبہ اور طالبات کے ساتھ پھول مالاؤں سے استقبال کیا اس کے بعد وگیان نگر میں واقع پیرا ماؤنٹ انگلش میڈیم اسکول میں ڈاکٹر اظہر اور مظہر مرزا کے ذریعے بھی 21 کلو کی مالا پہنا کر شال اڑا کر اور پگڑی پہنا کر ڈاکٹر فریدہ بیگ اور ڈاکٹر اعظم بیگ کا اعزاز اور اکرام کیا گیا
غور طلب ہے کہ ڈاکٹر اعظم بیگ کو 7 ستمبر کو برطانوی پارلیمنٹ ہاؤس آف کامنز میں منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں نہ صرف ان کے تعلیمی میدان میں نمایاں کام کرنے کے پیش نظر اعزاز سے نوازا جائے گا بممبران پارلیمنٹ اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لوگوں سے مخاطب ہونے کا بھی موقع ملے گا، اس دوران۔دیگر ممالک سے آئے ہوئے خصوصی مہمانوں سے بھی خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر بیگ کے دورہ برطانیہ کے پیش نظر برطانوی علی گڑھ برادری نے ان کے اعزاز میں کئی پروگرام منعقد کیے ہیں جن میں وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے حالات پر بات کریں گے۔ ڈاکٹر بیگ کا برطانیہ میں موجود انڈین مسلم برٹش کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات کا بھی پروگرام ہے۔ ڈاکٹر بیگ 14، ستمبر کو وطن واپس آئیں گے۔
