20.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ کے دو روزہ سالانہ اجلاس کی کامیابی کے لیے ایک ہنگامی میٹنگ

ارریہ ،05جنوری:آج بتاریخ 5/جنوری 2025 بروز اتوار سیمانچل کا ابھرتا ہوا مشہور و معروف دینی ادارہ مدرسہ ام سلمہ للبنات سکٹیا نیا ٹولہ کے دو روزہ سالانہ اجلاس عام بتاریخ 13/12فروری 2025 کی ہمہ جہت کامیابی کے لیے علاقائی سطح پر ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی جس میں مقرر خصوصی فضیلة الشیخ ڈاکٹر عبدالغفار سلفی بنارس یوپی ،فضیلة الشیخ نورالدین ساحل عالیاوی، فضیلة الشیخ پرویز عبد الکبیر صفاوی اورفضیلة الشیخ عبداللہ الکافی المدنی ہوں گے جس کی صدارت فضیلة الشیخ جناب حافظ عبد الرحیم ندوی صاحب نائب ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث ارریہ اور نظامت کی ذمہ داری فضیلة الشیخ جناب حسین احمد سلفی چیئرمین ام سلمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے کی ۔مجلس کی ابتدا فضیلة الشیخ رستم امینی کی تلاوت سے ہوئی۔صدر مجلس نے اپنے خطبہ صدارت میں جلسہ میں ہونے والی برائیوں اور نقصانات سے حاضرین مجلس کو آگاہ کیا۔ نیز فضیلة الشیخ حفظ الرحمن سلفی پرنسپل مدرسہ سلفیہ پرسا گوپال گنج نے جلسہ کی اہمیت ومدرسة البنات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

شرکاءمجلس کی طرف سے بھی کئی باتیں پیش کی گئیں ۔ناظم مجلس نے مختلف ایجنڈوں پر بحث کرا کر فیصلہ لیا اور آخر میں جلسہ کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا جو اس طرح ہے۔صدر جلسہ سردار طیب، نائب صدر سابق سردار محرم صاحب و ڈاکٹر نور عالم صاحب، سکریٹری جلسہ جناب سردار مجیب الرحمان و نائب سکریٹری محمد رمضان صاحب و وارڈ ممبر عطاءالرحمان صاحب، خازن الحاج محمد رفیق، و محاسب مولانا علی جان ندوی صاحب چنے گئے۔

میٹنگ میں خصوصی طور پر فضیلة الشیخ ظہیر الدین فیضی،زین الدین اصلاحی،عبیداللہ اصلاحی،الیاس سلفی و مدرسہ سکریٹری قربان انصاری، مولانا مرشد قاسمی، حافظ فیاض، عبدالحفیظ ندوی، عبدالحمید سلفی،مصلح الدین عالیاوی، عطاءالرحمان ،مجیب الرحمان، الحاج رفیق وغیرہ شریک ہوئے اور جلسہ بحسن خوبی انجام پائے اس کے لئے دعا بھی کی گئی۔آخر میں چیئرمین ام سلمہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ نے تمام آئے ہوئے مہمانان وشرکائے مجلس کی شکریے کے ساتھ مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔

Related posts

ممتاز ماہر تعلیم ودرسیاست ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی”عرفانی ایوارڈ“ سے سرفراز

Hamari Duniya

محمد خالد ظفیر فن لینڈ میں چار سالہ پی ایچ ڈی کورس میں ملا داخلہ، سنت کبیرنگرعلاقے میں خوشی کی لہر

Hamari Duniya

پولیس حراست میں ذیشان حیدرکی موت پرہائی کورٹ سخت، سرکار سے جواب طلب کیا

Hamari Duniya