31.1 C
Delhi
June 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ٹوئٹر پر اب کامیڈی قانونی طورپر جائز ہے، ایلن مسک کا اعلان

Elon Musk- Twitter

نئی دہلی:مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی کمان سنبھالنے کے بعد جہاں ایک طرف اپنے ایکشن موڈ کو لے کرارب پتی ایلن مسک سرخیوں میں ہیں، تو وہیں ان کے نئے ٹوئٹ بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ واضح طور پر بتا رہا ہوں کہ ہم نے ابھی تک ٹوئٹر کے مواد کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔اس سے قبل ایلن مسک نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹوئٹر پر اب کامیڈی جائز ہے۔
ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کمپنی کے مشتہرین کے لیے ایک خصوصی پیغام بھی جاری کیا تھا۔ا±نہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرا ٹوئٹر خریدنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ ایک مشترکہ ڈیجیٹل ٹاو?ن اسکوائر کا ہونا تہذیب کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے، جہاں تشدد کا سہارا لیے بغیر عقائد کے ایک وسیع پیمانے پر صحت مند طریقے سے بحث کی جا سکے۔ا±نہوں نے لکھا کہ اسی لیے میں نے ٹوئٹر خریدا ہے میں نے یہ اس لیے نہیں کیا کیونکہ یہ آسان ہوگا اور نہ ہی میں نے یہ زیادہ پیسہ کمانے کے لیے خریدا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔اس کے بعد انہوں نے کمپنی میں آپریشن کلین شروع کرتے ہوئے سب سے پہلے سی ای او پراگ اگروال سمیت تین سرفہرست افسروں کا پتہ صاف کردیا۔ یہی نہیں مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کی کمان اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے خود کو ٹوئٹر کا کارگزار سی ای او مقررکردیا ہے۔

Related posts

ترکی زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے خود میدان میں اترگئے مولانا محمود مدنی

Hamari Duniya

جنوبی ریاستوں کے لوگوں نے بی جے پی کو یکسر مسترد کردیاہے

Hamari Duniya

بھارت کو دشمن سمجھنے والے طالبان کے منہ پر زور دار طمانچہ ،افغانستان کوبلا تعطل انسانی امدادجاری، 13ویں کھیپ بھیجی گئی

Hamari Duniya