نئی دہلی، 13 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
ملک بھر میں عید الفطر 11 اپریل کو بڑے تزک واہتمام کے ساتھ منائی گئی۔ مالویہ نگر کے سماجی کارکن ڈاکٹر جاوید فاروقی جو ہر سال عید ملن کی تقریبات کا اہتمام کرتے رہتے ہیں۔ اس بار بھی مالویہ نگر میں ان کی رہائش گاہ پر عید ملن کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں دہلی کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
جاوید فاروقی نے کہا کہ ہم عید اور دیوالی بہت اچھے طریقے سے مناتے رہے ہیں، ان دونوں تہواروں کا مطلب ہے آپسی بھائی چارہ بڑھانا، بلا کسی ذات پات کے تفریق کے لوگوں سے ملنا، معاشرے میں نفرتوں کو ختم کرنا اور بھائی چارہ پیدا کرنا ہے۔ انسان کسی سے ناراض ہو، ناراضگی ہو، اختلاف ہو تو عید کی مٹھائیاں تقسیم کرکے محبت میں بدل دیں۔ عید خوشیوں کا تہوار ہے، جہاں رنجشیں اور گلے مل کر بھائی چارے اور انسانیت کی نئی شروعات ہوتی ہے۔
عید ملن تقریب میں پارٹی کے کئی لیڈروں اور دہلی پولیس کے کئی سینئر افسران نے بھی شرکت کی اور سماجی کارکن ڈاکٹر جاوید فاروقی اور ان کے اہل خانہ کو عید کی مبارکباد دی۔