November 5, 2024
Hamari Duniya
کھیل

کیا عید پر ثانیہ مرزا کو مس کررہے ہیں شعیب ملک؟

Shoaib Malik

اسلام آباد، 24 اپریل (ایچ ڈی نیوز)۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہوں پر پہلی بار لب کشائی کی اور ثانیہ کے نام خصوصی پیغام بھی دیا۔ ایک پاکستانی ٹی وی چینل کے عید اسپیشل شو میں شعیب ملک سے پوچھا گیا کہ خبریں چل رہی ہیں کہ ثانیہ مرزا کے ساتھ آپ کے تعلقات اچھےنہیں ہیں، آپ عید کے موقع پر اس متعلق کیا جواب دینا چاہیں گے؟

اس پر شعیب ملک نے جواب میں کہا کہ عید کے موقع پر میں اور ثانیہ ساتھ ہوتے تو اچھا ہوتا لیکن ان کی اپنی مصروفیات ہیں جس کی وجہ سے میں اور ثانیہ ساتھ نہیں ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح دونوں کے درمیان پیار اور محبت موجود ہے۔ شعیب نے اہلیہ کے لیے خصوصی پیغام میں کہا کہ میں ثانیہ کو عید مبارک بولوں گا، میں انہیں مسِ ضرور کرتا ہوں، عید کے دن ہم اپنے سب سے قریبی لوگوں کو ہی یاد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹے اذہان سے دن میں 2 بار ویڈیو کال پر بات ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان بھی ہے۔ گزشتہ سال نومبر سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گرم رہیں۔

خلیجی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 12 سال رہنے کے بعد ختم ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کافی عرصے سے ساتھ دکھائی بھی نہیں دے رہے، جبکہ ثانیہ مرزا بیٹے کے ہمراہ اکیلے ہی عمرہ پر بھی گئیں۔

Related posts

امریکی ٹینس اسٹارسیرینا ولیمز نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

Hamari Duniya

آئی پی ایل2023کیلئے سج گیا اسٹیج،کول اور جارح کپتانوں کے درمیان ہوگا دلچسپ مقابلہ

Hamari Duniya

رونالڈ نے سعودی کلب النصر چھوڑنے سے متعلق دیا بڑا بیان

Hamari Duniya