30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

عید میلاد النبی ﷺ پرڈی جے، آتش بازی کے خلاف نوجوانوں میں بیداری مہم، وفد نے کی ایڈیشنل کمشنر سے ملاقات

ممبئی، 26؍ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
گذشتہ کئی سالوں سے برابر علمائے کرام و ائمۂ مساجد کوشش کررہے ہیں کہ عید میلاد النبی ْﷺ کے موقع پرڈی جے، آتش بازی ،خواتین کی جلوس میں شمولیت کو لے کر نہ صرف فکر مند رہے بلکہ اس کو ایک تحریک کی شکل میں تبدیل کردیا اور خلاف شرع امور کے خلاف آواز بلند کی۔ ان کی کوششوں سے کافی حد تک لوگوں نے ڈی جے، پٹاخے بازی کو کم کرنا شروع کیا ہے۔ اس سال حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا 1498؍واں سالہ جشن میلاد ہے ۔1500؍ سالہ جشن عید میلاد النبی ﷺکی تیاریاں اسی سال شروع کردی گئی ہیں۔
Yasin Akhtar Misbahi
رضا اکیڈمی کی جنرل سیکریٹری الحاج محمد سعید نوری کی قیادت میں نوجوانوں کے ایک وفد نے ساؤتھ زون ممبئی کےایڈیشنل کمشنر سے ملاقات کی اور ان کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ سنی یونیٹی وارثی ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران کی موجودگی میں الحاج محمد سعید نوری صاحب نے کہا کہ یہ نوجوانوں نے اس سال ڈی جے کے خلا ف چلنے والی تحریک کو بڑا فروغ دیا ہے محلہ محلہ جاکر لوگوں کو سمجھا رہے ہیں کہ ہمارے علمائے کرام جس بات کو منع کر رہے ہیں ہم کو چاہئے کہ ہم اپنے رہبروں اور رہنماؤں کی بات مانیں۔
ڈی جے اور آتش بازی میں لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور یہ پیسے حرام میں جاتے ہیں ۔ لہٰذا آپ لوگ ان روپیوں کا جائز استعمال کریں ۔ غریب و ناتواں لوگوں کی مدد کریں۔ لنگر رسول کا اہتمام کریں۔ غریب ، یتیم بچوں کی مدد کریں ۔ بیوہ عورتوں کی مدد کریں۔ ان نوجوانوں کی ہمت افزائی ہونی چاہئے ۔ رضا اکیڈمی کے جنرل سکریٹری نے یہ تجویز پیش کی جس علاقہ سےڈی جے کی گاڑیاں نکلتی ہے اس جگہ پر اس کو روک لیا جائے ۔ وفد میں انیس نقشبندی ، فہیم رضوی ، محمد اسلام و محمد اسلم وغیرہ شامل تھے۔ 

Related posts

اوقاف کی زمینوں کو بچانے کیلئے عوامی تحریک کی ضرورت ہے :شبیراحمد انصاری

Hamari Duniya

محمد علی جوہر یونیورسٹی کو سرکاری قرار دے،مرادآباد کمشنر آنجنیےکمار سنگھ کے ذریعے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو میمورنڈم بھیجا گیا

Hamari Duniya

آج سے ہی گجرات میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے یہ سیاسی پارٹی

Hamari Duniya