26.4 C
Delhi
July 15, 2025
Hamari Duniya
Uncategorized

مشرقی دہلی میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

یونانی طبی کانگریس

نئی دہلی،28مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس دہلی کی جانب سے آج مشرقی دہلی کے برج پوری علاقے میں ایک مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔طبی۔کیمپ کا افتتاح سابق ایم ایل اے حسن احمد نے کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں سے جہاں عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔وہیں بڑے پیمانے پر یونانی پیتھی کی مقبولیت عوام میں بیداری اور خیر سگالی کا پیغام بھی دیتی ہے، کیمپ میں تقریباً 1000 افراد نے اپنی صحت کی جانچ کے بعد مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
ڈاکٹر سید احمد خان، ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر شہناز پروین، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر فہیم ملک، حکیم عطاالرحمن اجملی، حکیم آفتاب عالم، حکیم محمد، رام پرساد وغیرہ نے تعاون کیا۔ جس میں علاقے کے مقبول رہنما محمد علیم انصاری، کارپوریشن کونسلر جاوید، بی سی بھارتی، ڈاکٹر مشتاق انصاری وغیرہ نے بھی شرکت کی۔ کیمپ میں موسمی امراض کے علاوہ جوڑوں کے درد، جلد کے امراض، ہاضمے کے امراض، بخار اور خون کی کمی کے مریض بڑی تعداد میں آئے۔ اس موقع پر دہلی حکومت سے یونانی نظام طب کی ترقی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

Related posts

جونیئر کامن ویلتھ کھیل میں 6 گولڈ میڈل جیت کر کیرتی سنگھ نے بہار کا نام کیاروشن : بی جے پی

Hamari Duniya

فلسطین جنگ بندی کی تجویز کی منظوری پر نتین یاہو کی جھلاہٹ

Hamari Duniya

CM Arvind Kejriwal: وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو راحت نہیں، ابھی مزید جیل میں رہنا ہوگا

Hamari Duniya