March 17, 2025
Hamari Duniya
دہلی

طلبہ اپنے مقصد کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں: پرنسپل پروفیسر بھاونا پانڈے

Dayal-sing-college

اپنے خوابوں کی تعمیر کے لئے محنت اور لگن کے ساتھ پڑھیں: ڈاکٹر فیاض عالم
نئی دہلی،26فروری: دیال سنگھ ایوننگ کالج کے شعبہ اردو کی جانب سے آج رابطہ کے تحت ایک ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ کے علاوہ طلبہ و طالبات بھی شریک ہوئے۔ڈاکٹر فیاض عالم (ستیہ وتی کالج)کی صدارت میں یہ پروگرام ہوا جب کہ نظامت سید محمد احمد( سال دوم )نے کی ۔پرنسپل پروفیسر بھاونا پانڈے نے استقبالیہ خطبہ میں طلبہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ سب شاہین کی طرح ہیں ۔ آ پ کے سامنے ہزاروں راستے ہیں ۔ اپنے منزل کے لئے ہمیشہ جد و جہد کرتے رہیں۔

صدر شعبہ پروفیسر ساجد حسین نے تعارفی کلمات میں تمام مہمانان ،استاتذہ اور طلبہ و طالبات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ آگے بڑھیں، وقت کی قدر کریں اوراس کی اہمیت کو سمجھیں۔اب وقت ضائع کرنا ہم سب کے لئے کافی نقصاندہ ثابت ہوگا۔ اس پر فتن دور میں پڑھائی کے لئے حالات کو سازگار بنائیں،مزید انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے کے لئے خواب دیکھنے کے بجائے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر شاہد اقبال نے طلبہ کو ڈسپلن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی اور مزید کہا کہ آپ سب میں وہ تمام صلاحتیں موجود ہیں جو ایک کامیاب اسکالر میں ہوتا ہے اسی لئے اپنی توجہ پڑھائی پر مرکوز کریں۔ڈاکٹر فیاض عالم نے صدارتی خطبہ میں طلبہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ اپنے خوابوں کی تکمیل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ مزید انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے زندگی کے کسی بھی شعبہ کے لئے جب تک آپ لگن اور محنت کے ساتھ کام نہیں کریںگے تب تک منزل مقصود تک نہیں پہنچ سکتے۔اپنے آپ پر یقین رکھیں،اپنی صلاحتوں پر غور کرتے ہوئے معقول اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں۔اس کے علاوہ بزم ادب کے انتخابی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں بی ۔اے پروگرام کے سبھی طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔یہ انتخابی پروگرام صدر شعبہ پروفیسر ساجد حسین کی نگرانی میں تکمیل کو پہنچا۔ اس پروگرام میں طلبہ و طالبات نے نعت اور غزل پڑھ کر سبھی کو محظوظ کیا۔ انتخابی عمل سے پہلے پروفیسر ساجد حسین نے بزم ادب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس بزم کے ذریعے تمام طرح کے ادبی پروگرام منعقد ہوتے رہیںگے۔عدنان رحمت،محمد زید راشد،مہتاب رضا،محمد ندیم،ساحل مشتاق، فاطمہ،زبیر احمد،عاشق البیلا،محمد ساحل، محمدکوثر،مدبرہ،امیمہ اور نازیہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں پیش پیش تھے۔

Related posts

جامعہ آر سی اے سے یوپی ایس سی سول سروسز امتحان2023میں 31 طلباء کا انتخاب,11 لڑکیاں شامل

Hamari Duniya

این ایس ای آر ڈی کے چیئرمین محمد کیف کو ایوارڈ سے نوازا گیا

Hamari Duniya

سعودی حکومت کے نمائندوں اور ٹریولس کے مالکان کے درمیان بات چیت کا کوئی حل نہیں نکل سکا

Hamari Duniya