ڈرگ مافیا کے بین الاقوامی سنڈیکیٹ پر یوپی حکومت سخت،وزیراعلیٰ یوگی نے ڈرگ مافیا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ہدایات دیں
لکھنو(ایچ ڈی نیوز)۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ڈرگ مافیا کے خلاف بڑا فیصلہ لیا ہے۔ انہوں نے ریاست میں ڈرگ مافیا کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی کی ہدایت پر یوپی پولیس کی منشیات کی اسمگلنگ کے بین الاقوامی سنڈیکیٹ پر چوکسی ہے۔ اس سلسلے میں یوپی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے بین الاقوامی روٹ کی اسٹڈی بھی کی ہے۔ اسی بنیاد پر نیپال سمیت دیگر ریاستوں کی سرحد پر چوکسی بڑھانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ یوگی کی ہدایت پر یوپی پولیس نے ریاست میں ڈرگ مافیا کے خلاف چلائی جارہی مہم کو 8 ستمبر تک بڑھا دیا ہے۔ اس کے علاوہ، یوپی پولیس نے منشیات اور غیر قانونی شراب کے خلاف ایک کثیر مقصدی منصوبہ تیار کیا ہے۔ اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد اور بین ریاستی سرحد پر خصوصی چوکسی رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی شراب اور ہ±کّہ بار کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 24 سے 31 اگست تک خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یوپی پولیس نے منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ کے راستوں کی نشاندہی کی ہے۔ ہیروئن،خام کی تسکری میانمار، بنگلہ دیش سے مغربی بنگال، منی پور، میزورم، آسام سے سڑک اور ا?بی راستوں کے ذریعہ ،ریل کے ذریعے دیما پور، گوہاٹی، گیا سے اتر پردیش اور این سی آر، ہریانہ، راجستھان اور مہاراشٹر میں اسمگل کیا جاتا ہے۔ یوپی پولیس کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گولڈن ٹرینگل روٹ (افغانستان، ایران اور پاکستان)سے گجرات، راجستھان اور پنجاب سے اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں ہیروئن اور خام کی اسمگلنگ ہوتی ہے۔یوپی پولیس نے گانجہ اور افیون کی اسمگلنگ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ گانجہ کی پیدائش اڑیسہ کے بھوانی پٹنہ، نالکو، سون پوراور بارگڑھ کی پہاڑیوں میں پیدا ہوتا ہے، جہاں سے چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش کے راستے جھانسی سے مغربی یوپی، راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، سون بھدرا اور پریاگ راج کے راستے مشرقی یوپی میں گانجہ کی تسکری ہوتی ہے۔ اسی طرح چرس کی تسکری نیپال کے بڑھنی، سونولی اور بیر گنج بارڈر سے بہار ، یوپی ، پنجاب ،ہریانہ اور دہلی این سی آر میں ہوتی ہے۔ افیون کی تسکری جھارکھنڈ کے پلامو ، چترا سے پٹنہ سے وارانسی سے ریل اور سڑک کے راستے بریلی ، بدایوں ، علی گڑھ اور این سی آر میں ہوتی ہے۔
ایک ہفتہ جاری رہنے والی مہم میں پولیس نے 1649 مقدمات میں 1773 ملزمان کے خلاف کارروائی کی اور 2080 ملزمان کی نشاندہی کی۔ اس کے ساتھ 26 کروڑ 71 لاکھ 22 ہزار 355 روپے کی غیر قانونی شراب اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ گینگسٹر ایکٹ کے تحت 82 مقدمات میں 261 ملزمان کے خلاف 34 کروڑ 77 لاکھ 14 ہزار 176 روپے کی جائیداد ضبط کی گئی ہے۔