مظفر نگر/جانسٹھ:28مئ ( عزیز الرحمن خاں/ایچ ڈی نیوز) ڈاکٹر شکنتلا مشرا یونیورسٹی لکھنؤ میں جانسٹھ کے محلہ گنج کے طالب علم خلیل سرور نے اعلیٰ کارکردگی اعزاز اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔جس سے خلیل سرور کے والد معروف صحافی ڈاکٹر محمد ساجد کو شہر کے معززین ،سماجی اور سیاسی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے ۔خلیل سرور نے ضلع مظفر نگر کے قصبہ جانسٹھ کا کا نام روشن کرتے ہوئے گزشتہ روز لکھنؤ کی ڈاکٹر شکنتلا مشرا یونیورسٹی کے سالانہ پروگرام میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پرطلباء و طالبات نے بڑھ چڑھکر حصہ لیا جسمیں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی کی جانب سے سند توصیف اور میڈل سے نوازا گیا ،جہاں دوسرے طلباء نے اعزاز حاصل کیا وہیں ضلع مظفر نگر کے قصبہ جانسٹھ کے یونیورسٹی کے طالب علم خلیل سرور ولد حافظ ڈاکٹر محمد ساجد(صحافی )نے بھی شعبہ کامرس کی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خلیل سرور اور دیگر طلباء وطالبات کوسند توصیف اور میڈل سے نوازا ۔ خلیل سرور گزشتہ دو برسوں سے مذکورہ یونیورسٹی کے طالب علم ہیں اور یونیورسٹی میں اپنا ایک مقام بنایا ہوا ہے ان کی اس خبر سے جہاں اہل خانہ میں خوشی کی لہر ہے وہیں طالب علم کے والد حافظ ڈاکٹر محمد ساجد کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجے سنگھ نے طلباء کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں بھی اچھے حالات پیدا کرنے کی کوشش کرنا کامیابی کی کنجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی سوچ چھوڑ کر مثبت خیالات کے ساتھ آگے بڑھیں، ہم اپ کے روشن مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔ خصوصی شرکاء میں مہمانوں کے علاوہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ و طالبات موجود رہے۔