14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

چرچ آف نارتھ انڈیا دہلی ڈائیسیز کے بشپ منتخب ہوئے پادری ڈاکٹر پال سوروپ 

Delhi Church Bishop

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
چرچ آف نارتھ انڈیا (سی این آئی) دہلی ڈائیسیز کے نئے بشپ کے طور پرڈاکٹر پال سوروپ کو منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب کو ساتھ لے کر انسانیت کی خدمت کے لیے کام کرتے رہیں گے۔سی این آئی میں بشپ کا دفتر ایک معزز مذہبی اور انتظامی سربراہ کا ہوتاہے۔ ہزاروں پیروکار اور بہت سے معزز ادارے ان کی سربراہی میں ہیں۔ جن میں سے ہر ایک پر ایک بشپ حکومت کرتا ہے۔دہلی ملک کی راجدھانی ہونے کی وجہ سے ایک اہم ریاست تصور کی جاتی ہے۔ یہاں کے بشپ کو سیاسی طور پر بھی کافی اہمیت دی جاتی ہے۔ دارالحکومت کے مشنریوں کے تمام بڑے اسکول، کالج،اسپتال وغیرہ چلانے کی ذمہ داری بھی بشپ پر ہی ہوتی ہے۔
پادری ڈاکٹر پال سوروپ ایک جنوبی ہندوستانی عیسائی ہیں۔ وہ سی این آئی کے سینئر پادری بھی ہیں اور اس حیثیت میں دہلی کے کئی گرجا گھروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ ترکمان گیٹ پر واقع ہولی ٹرنٹی چرچ کے پادری بھی رہ چکے ہیں، جسے انگریزوں نے قائم کیا تھا۔ وہ اس وقت گرین پارک چرچ کے پادری ہیں۔ ان سے پہلے دہلی کے بشپ کی حیثیت سے پادری وارث مشین موجود تھے۔ انہوں نے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب کو ساتھ لے کر انسانیت کی خدمت کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کردی۔ اس سلسلے میں ہولی ٹرنٹی چرچ کے سینئر ممبر سیمسن فریڈرک جوزف نے بشپ منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ بشپ کی حیثیت سے وہ چرچ کی جائیدادوں کی بہتر دیکھ بھال اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔

Related posts

نیتا امبانی نے کملینی، نادین ڈی کلرک، سنسکرت گپتا اور اکشیتا مہیشوری کا ممبئی انڈینز میں خیرمقدم کیا

Hamari Duniya

یونیسیف نے غزہ کوبچوں کےلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار دے دیا

Hamari Duniya

گیانواپی مسجد کے تہہ خانہ میں پوجا کی اجازت دیئے جانے کے خلاف مسلم تنظیمیں چراغ پا

Hamari Duniya