17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

 عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے ملک گیر یاترا کا کیا آغاز، سیکولر پارٹیوں کا بگاڑیں گی کھیل

Aalima Dr. Nowhira Shekh.6

نئی دہلی ،09 دسمبر:عالمہ ڈاکٹرنوہیراشیخ آل انڈیا مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی بانیہ اور قومی صدر، آنے والے لوک سبھا کے انتخابات سے قبل ایک تبدیلی کا آغاز کے طور پر 30 ریاستوں میں ایک ملک گیر یاترہ / ٹور کریں گی۔ اس یاتراکے دوران عالمہ ڈاکٹرنوہیرہ شیخ لوگوں کو ہرکونے اور ہرگوشے سے تعلق رکھنے والے بنا کسی ذات پات، رنگ نسل کی تفریق کیے ایک سرگرم اور متحرک شخصیت کے طور پر ملیں گی، ان کی پریشانیوں، خدشات اور خواہشوں کو دھیان سے سنیں گی۔ یاترا کا مقصد شہریوں کےلئے ایک منصوبہ اور مستقل پلیٹ فارم تیار کرنا ہو گا تاکہ وہ اپنے مسائل کا اظہار کر سکیں، خاص طور پر عورتوں کودرپیش چیلنجز پر پوری طرح سے قابو پانا ہو گا۔ انکا دورہ بہت ہی اہم ہو گا تاکہ عوام کی مختلف ضروریات کو سمجھاجا سکے اور سیاسی گفتگو میں مزید انصرامی حیثیت سے شامل ہوا جا سکے۔
یہ وسیع دورہ نچلی سطح پر جمہوریت کے تئیں پارٹی کی وابستگی اور مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل اور انہیں درپیش تکالیف کو دور کرنے کے لیے ا ±ن کے لگن کی عکاسی کرے گا۔ مختلف ریاستوں میں افراد کو درپیش چیلنجوں کوپورے جوش و خروش سے سن کرعالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ عوام کی آواز کو سیاسی ایجنڈے میں شامل کرنے کی مخلصانہ کوشش کا مظاہرہ کریں گی۔ اس سے یہ ذکر کرنے میں زور دیا جائے گا کہ یہ یاترا شہریوں کی ضروریات کو سمجھنے اور ملک بھر میں عورتوں کو مضبوط بنانے کی طرف عہدی بندی دکھاتا ہے۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کا منصوبہ ہے کہ ان کا مستعد ہدف اور مخصوص مقصد کو ان علاقوں میں لے کر جائیں، جہاں وہ ان کے مسائل کا حامی بنیں گی اور ملکی سطح پر معنوی نمائندگی کے لئے کام کریں گی۔
انہوں نے اپنے موثر کام کے ذریعہ مثبت تبدیلی پیدا کرنے کیلئے ایڑی سے چوٹی کا زور لگا دیا ہے، تاکہ خواتین کی زندگی کے تمام پہلوو ¿ں کو مضبوط بناتے ہوئے ا ±نکے اندر مثبت سوچ اور انکی بھلائی اور حقوق کے لیے وکالت کر سکیں۔ا ±ن کا اس مقصد کے لئے عزم مصمم ایک دائمی اثر ڈالتا ہے، جو خواتین کو مضبوط ہونے اور اجتماعی بہتری میں مدد فراہم کرنے والے ماحول کو بڑھاوا دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ لوک سبھا انتخابات میں دو اکھاڑوں سے میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں ۔ ا ±ن کی امیدواری دو اہم علاقوں پر مشتمل ہوگی، ایک مہاراشٹر کے مشہور شہر اورنگ آباد میں اور دوسراحیدرآباد میں۔یہ حکمت عملی ا ±ن کے عزم مصمم کے استقلال کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ مختلف کمیونٹیز کے ساتھ مشغول ہونے اور ان مختلف علاقوں میں رہائش حاصل کرنے والے لوگوں کے درپیش مسائل حل کرنے کا عہد کرتی ہے۔جبکہ وہ انتخابی اکھاڑہ میں قدم رکھتی ہیں، عالمہ ڈاکٹر شیخ کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے فعال اور سرگرم، نیک کردار اور فرض کی ادائیگی میں ثابت قدم ثابت ہوں، پوری جانبازی کےساتھ ان حلقوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد کریں اور قومی سطح پر معنی خیز نمائندگی کی طرف کام کریں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ نوہیرا شیخ کی پارٹی لوک سبھا الیکشن میں کتنا اثر چھوڑتی۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے سیکولر کہی جانے والی پارٹیوں کی بے چینی کو بڑھا دیا ہے۔ اس لئے کہ ان کی پارٹی جتنا زیادہ ووٹ پائے گی سیکولر پارٹیوں کا اتنا ہی زیادہ نقصان پہنچے گا۔

Related posts

فلسطین اسرائیل جنگ بندی کیلئے آل انڈیا سنی جمعیۃ العلمائ کی جانب سے دستخطی مہم

Hamari Duniya

خواتین کو پیرئڈس سے جڑی مسائل سے آگاہ کررہی ہے یوگدان ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ فاؤنڈیشن

Hamari Duniya

رحمانی 30 کے طالب علم زوریز احمد کو گوگل میں ملا 39 لاکھ کا سالانہ پیکیج

Hamari Duniya