اکولہ ،13ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
بروز اتوار کو مقامی ایل آر ٹی کامرس کالج کے ہال میں مہاراشٹر راجیہ شکشک پریشد پراتھمک وبھاگ اکولہ ضلعے کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر کے ایم اصغر حسین جونیئر کالج کے پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم محمد شمیم کی تعلیمی، سماجی اور قومی خدمات کے اعتراف میں انھیں فعال و متحرک معلم 2022 کا اعزاز دے کر عزت افزائی کی گئی۔ڈاکٹر رنجیت پاٹل (گریجویٹ ایم ایل اے اور سابق پالک منتری، اکولہ ) کے ہاتھوں یومِ اساتذہ پر منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر محمد ندیم محمد شمیم کو باعمل فعال و متحرک معلم 2022 کا اعزاز دیا گیا. اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر موجود وسنت راو جی کھوٹرے (شکشک عامدار) تقریب کے صدر ایڈووکیٹ موتی سنگھ جی موہتا (صدر بی جی ای سوسائٹی اکولہ) ڈاکٹر ایس جی چَپکے (پرنسپل آر ایل ٹی سائنس کالج اکولہ) شری پرکاش چترکر(ضلعی صدر) شری سچن کاٹھولے(کارگزار) نیز مکمل اراکین مہاراشٹر راجیہ شکشک پریشد پراتھمک وبھاگ اکولہ موجود تھے۔
اس موقع پر سب ہی مہمانوں کے ہاتھوں ریاست کے کئی اساتذہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ سامعین میں اساتذہ کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسی طرح کئی اساتذہ تنظیموں کے نمائندوں اور ذمہ داران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس سے قبل بھی ڈاکٹر محمد ندیم محمد شمیم کو کئی بار مثالی مدرس کے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے. اور ان کے اپنے کالج میں موسٹ ڈگری مین کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔آپ اپنے کالج میں دس برسوں سے تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر محمد ندیم محمد شمیم نے گیارہ مضامین میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے. موصوف کئی تعلیمی و فلاحی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیدار بھی ہیں. ان کی فعالیت اور مختلف شعبوں میں تعاون و خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔