16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

مختلف ملی اداروں سے وابستہ دہلی کی معروف شخصیت ڈاکٹر مرزا رضوان علی کا انتقال

Rizwan

مرحوم آبائی وطن میں قبرستان علی والا باغ میں سوگوراوں کی موجودگی میں سپرد خاک

نئی دہلی ،7جنوری (ایچ ڈی نیوز )۔ مختلف ملی اور سماجی اداروںسے وابستہ رہے دہلی کی معروف شخصیت ڈاکٹر مرزا رضوان علی ابن مرحوم اکسیر علی کا تقریباً 69سال کی عمر میںگزشتہ رات حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا ۔فراشخانہ پرانی دہلی سے ان کے جسد خاکی کو دہلی سے علی الصباح ان کے آبائی وطن سانکھنی بلند شہر لے جایا گیا ۔ د رگاہ پنجہ شریف کشمیری گیٹ دہلی کے پیش امام معروف خطیب اہلبیٹ مولانا رئیس احمد جارچوی نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھا ئی اور بڑی تعداد میں سوگواروں کی موجودگی میں بعد نماز ظہرین ان کے آبائی قبرستان علی والا باغ میں سپرد خاک کردیا گیا ۔تدفین کے موقع پر دہلی اور بستی اور قرب جوار کی سماجی ،ملی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔
مرحوم ڈاکٹر مرزا رضوان علی پیشہ سے ڈاکٹر تھے لیکن وہ طبی خدمات کے فرائض انجام دینے کے ساتھ سا تھ مختلف ملی اداروں سے وابستہ رہ کر خدمت خلق کے کاموں میں مصروف رہے ۔وہ درگاہ شاہ مرداں سے وابستہ انجمن حیدری اور پرانی دہلی کے مذہبی اداروں سے وابستہ انجمن شیتہ الصفا کے فاﺅنڈر ممبر کے ساتھ انجمن آل اطہر سانکھنی (دہلی برانچ ) کے کئی بار صدر ہے۔ مرحوم نے تقریباً 1975میں طبیہ کالج قرول باغ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اور پچھلے تقریباً 40سالوں سے پرانی دہلی کے کوچہ پنڈٹ میں کلینک کے ذریعہ طبی خدمات انجام دے رہے ۔اس کے ساتھ فراشخانہ میں اپنی رہائش گاہ پر کلینک کے توسط سے طبی خدمات انجام دے رہے تھے ۔اس دوران مرحوم نے انگنت ایسے مریضوں کا علاج اور دوائیں مہیا کرائی جو ادا کرنے سے قاصر رہے۔
مرحوم ڈاکٹر رضوان علی جہاں مجالس ،شب داری اور محرم الحرام (عاشور) ،چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر نکلنے والے سفید تازیہ اور کالا تازیہ میں سرگرمی سے حصہ لیتے تھے اور دیگر مومین کو بھی اس میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے تھے ۔ پسمانگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ۔ان کے بڑے بیٹے مو لا نا عمران حسین لاہوری گیٹ کے پیش امام ہیں جو فی الحال عمرہ کے لئے سعودیہ عرب گئے ہوئے ہیں ۔ان کے انتقال کی خبر سے دہلی اور بستی میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔متعدد سماجی اور ملی شخصیات نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور متاثرہ کنبے کو اس غم کی گھڑی میں صبر و جمیل کی اللہ رب العالمین سے دعا کی ہے۔

Related posts

Delhi Hajj Committee دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب، چیئرپرسن کوثر جہاں نے پرچم کو سلامی دی

Hamari Duniya

ایرانی صدر و ان کے رفقاء کی شہادت پر نیشلسٹ کانگریس پارٹی (شردپوار گروپ) کے شعبہ اقلیت نے اظہار تعزیت پیش کی

Hamari Duniya

بی جے پی کی نیند اڑچکی ہے،کھڑگے کی قیادت میں بلندیوں کو چھو لے گی کانگریس:مولانا سید طارق انور

Hamari Duniya