Dr Kalam Birth anniversary:
نئی دہلی: 10 اکتوبر کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش کے موقع پر بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی کی قیادت میں ملک بھر میں مہم شروع کرے گا اور ضلع سطح پر مختلف پروگراموں کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کرے گا۔ڈاکٹر کلام کے خوابوں کا ہندوستان‘‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کریں گے۔ پروگرام کے حوالے سے جمال صدیقی کی صدارت میں ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور اقلیتی مورچہ کے قومی انچارج دشینت کمار گوتم نے میٹنگ میں موجود عہدیداروں کو رہنمائی دی اور نیشنل ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر اسلم کو پروگرام کا انچارج مقرر کیا۔ میٹنگ میں قومی ٹیم کے تمام عہدیدار، ریاستی صدر، ریاستی جنرل سکریٹری، سوشل میڈیا انچارج اور شریک انچارج موجود تھے۔
Dr Kalam Birth anniversary:
سابق صدر اور عظیم سائنسدان ڈاکٹر کلام کو یاد کرتے ہوئے قومی صدر جمال صدیقی نے کہا کہ بی جے پی واحد سیاسی جماعت ہے جو ڈاکٹر کلام کو یاد کرتی ہے اور ان کی یوم پیدائش مناتی ہے۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ نے ان کے نام پر ایک ایوارڈ بھی شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اقلیتی مورچہ 15 اکتوبر کو ملک بھر میں ضلع سطح پر ڈاکٹر اے پی جے۔ عبدالکلام کے یوم پیدائش کے موقع پر ’’ڈاکٹر کلام کے خوابوں کا ہندوستان‘‘ پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کا مقصد اقلیتی برادری بالخصوص نوجوانوں میں قوم پرستانہ خیالات کو ڈاکٹر کلام صاحب سے جوڑ کر مضبوط کرنا ہے۔ پنڈال میں ڈاکٹر کلام کے وژن کو ظاہر کرنے والی ایک نمائش کا انعقاد کرنے کا مقصد آج کی نسل کو اس بات سے روشناس کرانا ہے کہ کلام صاحب نے اپنی آخری سانس تک معاشرے اور قوم کی فلاح و بہبود کے لیے جو نمایاں کام کیے ہیں۔
Dr Kalam Birth anniversary:
اس موقع پر قومی جنرل سکریٹری دشینت کمار گوتم نے کہا کہ لوگوں کو سابق صدر عبدالکلام سے سیکھنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے کس طرح تمام سرحدوں کو ایک طرف رکھ کر ہندوستان کو ایٹمی طاقت سے مالا مال ملک بنایا نوکری دینے والے بنیں، نوکری تلاش کرنے والے نہیں۔
