نئی دہلی ؍کوٹہ 31،اکتوبر (ایچ ڈی نیوز)۔
مسلم خواتین ملک کے تمام گوشوں میں بالخصوص تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں یہ امر پورے ملک کے لیے اور بالخصوص مسلم قوم کے لیے خوش ائند ہے لیکن وہین یہ بات تشویش کا باعث ہے کہ ہمارے بیشتر نوجوان، ذہنی کشمکش،علم بیزاری ،اور بیپناہ موبائل دوستی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں جس سے ماں باپ بھی فکر مند نظر اتے ہیں لیکن اصلاح حال کی طرف پیش رفت نہیں کی جا رہی ہے ۔یہ بات آج وِگیان نگر کوٹہ راجستھان میں دینی تعلیمی،سمیہ اسلامک اسٹڈیز سینٹر کی طالبات کے سالانہ اجلاس میں مہمان خصوصی،سینٹر کے سر پرست ،جے ایل این ایجوکیشنل گروپ راجستھان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اعظم بیگ نے کہی۔انہوں نے سینٹر کی بچیوں کیجانب سے بہت کم وقت میں بہت ہی اعلیٰ قسم کے پروگرام اور مضامین پیش کیے جانے پر سینٹر کے ناظم اعلیٰ مفتی قاسم صاحب اورنگران اعلیٰ محترمہ روقیہ صا لحاتی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا اس موقع پرپروگرام میں شرکت کرنے والی تقریباً 40 طالبات کو انعاما ت سے بھی نوازا گیا۔
ڈاکٹر اعظم بیگ نے اچھے مضامین پیش کرنے والی اور پہلا مقام حاصل کرنے والی طالبات کو اپنی جانب سے پانچ پانچ سو روپے کا نقد انعام بھی دیا اْنہونے اسلامک اسٹڈی سنٹر کے ناظم اعلی جو مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں سے تعلق رکھنے والے ہیں مفتی قاسم صاحب کی حوصلہ افزائی فرمائی اور نگراں اعلیٰ رقئیہ صا لحاتی صاحبہ جو دہلی شہر سے ہیں، انکی محنتو ن کی بھی ستائش کی ۔اس پروگرام میں کوٹہ کے ڈاکٹر عارف صاحب، ڈاکٹر اخلاق صاحب جاوید صاحب ،انصار صاحب نے بھی شرکت فرمائی،طالبات کے والدین اور سر پرست بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔ناظم اعلیٰ مفتی قاسم صاحب نے سمیہ اسلامک اسٹڈیز سنٹر کے 6 ماہ کی کارگزاری سنائی اور آئندہ سیشن کے عزائم بتائے۔جس کے لیے مہمان خصوصی ڈاکٹر اعظم بیگ نے اپنی جانب سے مرکز کو پوری طرح سے مدد کرنے کئی یقین دہا نی بھی کرائی۔