44 C
Delhi
May 16, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

پرچہ نامزدگی: بادلی میں بدلے حالات، کانگریس صدر دیویندر یادوکے پدیاترا میں امڈا لوگوں کا ہجوم

Devendra Yadav

بادلی اسمبلی کے ہزاروں لوگوں نے عہد لیا کہ سب سے بڑی جیت دیویندر یادو کی ہوگی،8تاریخ کو دہلی میں ایک بار پھرکانگریس حکومت بنائے گی: دیویندر یادو
نئی دہلی، 15 جنوری(محمد خان): آج بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آزاد پور میں ایس ڈی ایم ماڈل ٹاؤن کے دفتر میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ آزاد پور سے ایس ڈی ایم آفس تک ہزاروں لوگ دیویندر یادو پر پھول نچھاور کر تے رہے ۔ کانگریس صدر دیویندر یادو عوام کے اس یقین کے ساتھ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے پہنچے کہ 8 تاریخ کو دہلی کے عوام کی حمایت سے کانگریس ایک بار پھر دہلی میں اپنی حکومت بنائے گی۔

Devendra Yadavبڑی تعداد میں کانگریس کارکنان، علاقے کے لوگوں کے ساتھ جھارکھنڈ کی وزیر دیپیکا پانڈے سنگھ، نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر ابھے دوبے، آنجہانی احمد پٹیل کی بیٹی ممتاز پٹیل، اے آئی اے ڈی ایم کے کمیٹی کے سکریٹری کلجیت ناگرا، راجستھان کے ایم ایل اے منیش یادو، پنجاب کے سابق وزیر شیام سندر اروڑہ۔
دیویندر یادو نے کہا کہ 5 فروری کو بادلی اور دہلی کے عوام مرکز کی بی جے پی حکومت اور اروند کیجریوال کی طرف سے گزشتہ 11 سالوں میں دہلی کی حالت زار اور تباہی کے خلاف اپنے حق رائے دہی کا اظہار کریں گے۔ دہلی کے لوگ دہلی میں تبدیلی لانے، بے روزگاری سے نجات، مہنگائی سے نجات، گندے پانی، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، گندگی اور کچرے کے ڈھیروں سے نجات دلانے کے لیے ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا بھائی، آپ کا بیٹا دہلی کی ترقی کے لیے وہ سب کچھ کرے گا جو 11 سال پہلے بادلی کے لوگوں کے لیے کیا گیا تھا۔
۔11 سال: دہلی برباد ہو گیا

devendra-yadav
دیویندر یادو نے کہا کہ اروند کیجریوال نے 2014 میں عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔جے جے کلسٹر، غیر مجاز کالونیوں، مستقل کالونیوں کے لاکھوں لوگ آج بھی پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں اور انہیں ملنے والا پانی گندا ہے، کچی آبادیوں کی خواتین کو دور دراز سے پانی لانا پڑتا ہے۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے حادثات کا مسئلہ ہے، منہدم تعلیمی ماڈل اور منہدم ہیلتھ ماڈل کی وجہ سے اسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں، مشینوں کی کمی ہے، دوائیاں نہیں،علاقے کے کلینک کھل نہیں رہے ہیں، خطرناک آلودگی کی وجہ سے سانس لینے میں پریشانی، آلودگی سے لوگ بیمار ہو رہے ہیں لیکن ہسپتالوں میں علاج کا کوئی انتظام نہیں۔ 200 یونٹ مفت بجلی کی سازش کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ 201 یونٹ ہوتے ہی بل دوگنا ادا کرنا پڑتا ہے۔ راشن کی دکانیں بند تھیں، ہر کونے پر شراب کی دکانیں کھلی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تین سال گزرنے کے بعد بھی کیجریوال نے پنجاب کی خواتین کو 1000 روپے دینے کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا اور دہلی کی خواتین سے جھوٹے وعدے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی بدعنوانی، غلط حکمرانی اور خراب حالت کے بعد دہلی میں کانگریس ایک بہتر آپشن ہے۔ عوام میں کانگریس پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور کانگریس کے 15 سال کے تجربے کو دیکھ کر لوگ کانگریس کو لانا چاہتے ہیں کیونکہ کانگریس ضروری ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ہم لوگوں کے درمیان اعتماد اور بھروسے کے ساتھ ان کی توقعات اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ کانگریس عوام کے تعاون اور حمایت سے دہلی میں حکومت بنانے کے بعد اپنی ضمانتیں پوری کرے گی۔ پیاری دیدی یوجنا کے تحت کانگریس ہر خاتون کو 2500 روپے ماہانہ دے گی، کانگریس دہلی کی ماو¿ں اور بہنوں کے خاندانوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کچھ کم کرے گی۔ جیون رکشا یوجنا کے تحت دہلی کے ہر شہری کو صحت بیمہ کے تحت 25 لاکھ روپے تک کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا اور کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پڑھے لکھے نوجوانوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لا کر یووا اڑان یوجنا کے تحت، بے روزگاروں کو دہلی کی کمپنیوں اور صنعتی یونٹوں میں روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور دیگر علاقوں میں پہلی ملازمت حاصل کرنے کے بعد انہیں ایک سال کے لیے اپرنٹس شپ کے تحت 8500 روپے دیے جائیں گے۔ تعلیم یافتہ نوجوان اپنی کارکردگی کا تجربہ کرنے کے لیے کمپنیوں میں کام کریں گے، لیکن دہلی کانگریس حکومت 8500 روپے برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بزرگ شہریوں، معذور افراد اور بیواو¿ں کی بند پنشن جاری کرنے کے احکامات جاری کریں گے۔ بند راشن کارڈ بنانے کی پہل ہوگی، حکومت ہر غریب کو راشن دے گی۔ ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے۔


شری دیویندر یادو نے کہا کہ انتخابات ہیں اور عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے لوگ بھی ووٹ مانگنے آئیں گے۔ میری عوام سے گزارش ہے کہ ان سے پوچھیں کہ ہم آپ کو ووٹ کیوں دیں؟ جب ہم نے آپ سے کسی کاغذ پر مہر لگانے کا کہا تو آپ نے ہمیں کیوں دھکا دیا، کیا آپ لوگوں نے ہمارے راشن کارڈ بنوائے، پنشن بنوائیں، گندگی صاف کرائی اور کمر توڑ مہنگائی اور ریکارڈ بے روزگاری کا ذمہ دار کون ہے، یہ چند سوالات ہیں جوعوام عام آدمی پارٹی اور بی جے پی سے پوچھیں۔ دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس صاف پانی، مفت بجلی، بہتر علاج، صحت مند اسپتال، گندگی سے آزادی، آلودگی سے نجات، عالمی معیار کی ترقی، نوجوانوں کو روزگار، خواتین کی مدد کی حمایت کرے گی، کیونکہ کانگریس ضروری ہے۔

Related posts

کنگارووں کی دھلائی کرکے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا بھارت، ملک بھر میں جشن کا ماحول

Hamari Duniya

امریکی ٹینس اسٹارسیرینا ولیمز نے ٹینس کو خیرباد کہہ دیا

Hamari Duniya

دنیا بھر میں سالِ نو کا شاندار استقبال، دیکھیں سال نو کے جشن کی خوبصورت تصاویر

Hamari Duniya