20.1 C
Delhi
November 3, 2024
Hamari Duniya
دہلی

دوجانہ ہاؤس بازار مٹیا محل میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Dojana house

نئی دہلی،21 اکتوبر: دوجانہ ہاؤس بازار مٹیا محل میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بازار مٹیا محل چوڑی والان اوراطراف کے لوگوں نے اس کیمپ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا چیک اپ کرایا۔ یہ کیمپ صبح.00 10 بجے صبح سے شروع ہوکرشام 4.00 بجے تک چلا۔ اسمیں دانتوں کے ڈاکٹر اخلاق الرحمن صاحب (ایم ڈی ) شراف ہاسپٹل کے آنکھوں کے ڈاکٹر جنرل فزیشن ڈاکٹر اظہر اور فزیو تھیراپسٹ کے ڈاکٹر ابصار صاحب نے مریضوں کا علاج کیا، اور انکی جانچ کی۔

اس کیمپ کا انعقاد ایس ۔ایس ۔آر -ڈی اینڈ پبلک ویلفیئر ٹرسٹ اور شوکت علی ہاشمی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا تھا ۔ اس سے پہلے بھی ایک کیمپ شاکا ہوٹل میں لگایا گیا تھا، اسکی کامیابی کو دیکھتے ہوئے علاقے کے لوگوں کی گزارش پر بڑی جگہ پر لگایا گیا ۔ ایسے مفت کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ آج کے حالات میں جتنی ڈاکٹر کی فیس ہے اسکی وجہ سے بہت بڑی تعداد مریضوں کی علاج سے محروم ہوجاتی ہے اسطرح کی کوشش آگے بھی ہوتی رہے گی ۔آصف علی ہاشمی صدر ، فضل الرحمن ، اکرم قریشی ،محمد سلیم صاحب (صدر) افتخار، شہزاد بازار مٹیا محل اور دیگر ارکان مٹیا محل ، زیڈ رحمان فاؤنڈر اور چئیر مین آف ایس ایس آر۔ای – ڈی این جی او ، محمد قاسم وکیل اور ممبر آف سپریم کورٹ آف انڈیا۔

ڈاکٹر سنجے ڈھینگڑا کاشف علی ، حافظ عمران محمد ناصر ، نجم الحسن صدر ترجمان گیٹ ۔محمد صاحب ایڈوائزر ،محترمہ فاریہ ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر لبنا ، ڈائیوا کے نائب صدر محمد تقی ، محمد نعیم صدر سکندر مرزا چنگیزی عبدا لماجد اور بہت بڑی تعداد میں سماجی کارکنان نے شرکت کی اور اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں ایک خواتین ممبران نے اپنی رضا کار ان خدمت انجام دی تمام مہمانان کو ایک ایک پیکٹ ریفریشمینٹ اور ایک محمد لاء اینڈ کمپنی کی فائل اور پین اور ایک شال اوڑھا کر سب کا استقبال کیا یہ کیمپ 4.00 بجے کے بعد بھی چلتا رہا اتنی بڑی تعداد جو مریضوں کی تھی اس کا اختتام بہت کامیابی کے ساتھ ہوا ۔

Related posts

بلڈوزور کلچر آمریت کی بد ترین شکل ہے: ای۔ٹی محمد بشیر

Hamari Duniya

بچوں کی اچھی نشو نما سے مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے :ایس امین الحسن

Hamari Duniya

امانت اللہ خان کے گرد گھیرا تنگ، بزنس پارٹنرکو بھی دہلی پولس نے کیا گرفتار

Hamari Duniya