31.1 C
Delhi
June 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کیا آپ جانتے ہیں کہ کتنے ہزار سال بعد چاند آج زمین کے انتہائی قریب آئے گا

Moon

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
نیا چاند 992 سالوں میں پہلی بار 21 جنوری 2023 کو زمین کے قریب ترین آئے گا۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ 21 جنوری 2023 کو نیا چاند زمین سے 356,568 کلومیٹر دور ہوگا۔
یہ سال 1030کے بعد سے زمین کے قریب ترین آئے گا جسے 22 جنوری 2022 بروز اتوار جنوب مغرب میں غروب آفتاب کے بعد بہترین طور پر دیکھا جائے گا۔صدیوں بعد چاند اتنا قریب کیوں آرہا ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ چاند زمین کے گرد یکساں دائرے میں نہیں گھوم رہا۔چاند کا مدار بیضوی ہے اور اسی وجہ سے چاند اور زمین کا درمیانی فاصلہ ہر ماہ بتدریج بدلتا رہتا ہے۔چاند کے مدار میں وہ مقام جہاں چاند زمین سے بہت کم دوری پر آجاتا ہے، اسے پیریگی کہتے ہیں جبکہ دور دراز کے مقام کو اپوجی کہا جاتا ہے۔
ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق نئے چاند کو آخری بار زمین سے اتنا قریب 3 دسمبر 1030کو دیکھا گیا تھا اور اگلا نیا چاند 20 جنوری 2368 کو زمین کے اتنا قریب آئے گا۔

Related posts

اکھلیش یادو کا 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے متعلق بڑا اعلان

Hamari Duniya

Teacher Training Program ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کولکاتہ میں اساتذہ کےلیے تربیتی پروگرام منعقدکیا

Hamari Duniya

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

Hamari Duniya