26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

غریب ہندوؤں کو کمبل اور مٹھائی تقسیم کرکے منائی گئی دیوالی

Diwali Festival

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
: ہندووں کے تہوار دیوالی کے موقع پر آل انڈیا جمعیت القریش کی جانب سے وزیر پور انڈسٹریل ایریا میں دیوالی ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے سابق جنرل سکریٹری اور آل انڈیا جمعیت القریش کے قومی سکریٹری مصطفی قریشی نے ہندو بھائیوں اور بہنوں کو دیوالی کے تحفے کے طور پر کمبل اور مٹھائیاں پیش کرکے دیوالی منائی۔
اس موقع پر مصطفی قریشی نے کہا کہ دیوالی کا تہوار ہندوو¿ں کا بڑا تہوار ہے۔ ہمیں اس تہوار پر اپنے غریب بھائیوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ امیر ہیں وہ تہوار منانے میں غریبوں کی مدد کریں۔ غریبوں کو تحائف وغیرہ دینے چاہئیں اور ان کے ساتھ خوشیاں منانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اسی روایت کے تحت ہم نے آج اپنے غریب ہندو بھائیوں اور بہنوں کو اکٹھا کیا اور دیوالی کے موقع پر انہیں تحائف اور مٹھائی وغیرہ دے کر ان کی عزت افزائی کی۔ اس موقع پر بچوں کو دیوالی منانے کے لیے نقد رقم بھی فراہم کی گئی۔مصطفی قریشی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 31 سال سے دیوالی کے موقع پر ایسے پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ انہیں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی سے تحریک ملی۔ وزیر اعظم نریندر مودی بھی ہمیشہ غریبوں کو خوشیاں دینے کی بات کرتے ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم کی باتوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم ایسا پروگرام کر کے غریبوں کے ساتھ تہوار منا رہے ہیں۔ آج ان کی دعوت پر ہندو بھائی بہنوں کی بڑی تعداد نے یہاں آکر دیوالی منائی اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کیں۔سب کو تحائف اور مٹھائیاں دے کر رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا مومن کانفرنس کے دہلی ریاستی جنرل سکریٹری شاکر انصاری، نوشین قریشی، سفیان قریشی، شیر علی انصاری، ایم شمیم، کمال قریشی، ممتاز انصاری، مولانا فضل الرحمان، ریاض الدین، شعیب نوید، فرزان قریشی، غفران آفریدی، رفیق احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

Related posts

Maulvi Muhammad Baqir: پریس کلب آف انڈیا نے جنگ آزادی کے پہلے شہید صحافی مولوی محمد باقر کو یاد کیا

Hamari Duniya

غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی ’پنڈت رتن ناتھ سرشار‘ سمینار اختتام پذیر

Hamari Duniya

ملئے! سی بی ایس سی بورڈ کے بارہویں کلاس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محمد عبداللہ معراج سے

Hamari Duniya