شاملی:2 مئی (عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز) ضلع کے قصبہ کیرانہ کے قدیم دینی اداره اشاعت الاسلام میں آج تقریباً 218عازمین حج کو ویکسینیشن اور احتیاطی انجکشن دیے گئے ۔اس موقع پر عازمین حج کی طبی جانچ کی گئی ،جس میں بلڈ شوگر، بی پی وغیرہ کی باریک بینی سے جانچ کی گئی ۔ جس میں دوسو سے زیادہ عازمین حج کوحج کرنے کا طریقہ سکھایا گیا گیا۔حاجی تسلیم احمد، حاجی ظہور احمد (مغربی اتر پر حج کو آرڈینیٹر)ضلع شاملی کے حج ٹرینر حاجی ہاشم نےبا قاعدہ حج کے جملہ ارکان سکھائیے ۔مذکورہ سبھی عازمین کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے ۔حج ٹریز حاجی ہاشم اور مدرسہ کے مہتمم مولانا برکت اللہ امینی،ماسٹر سمیع اللہ خان، انتظار انصاری ،حاجی ابرار شمسی، گڈو عثمانی ،عرفان خان،حاجی صوفی انیس خان، کلیم خان، سی اے شاہنواز عثمانی(دہلی) اور قاری محمد ساجد نے خدمات انجام دیں۔حاجی ہاشم نے بتایا کہ سی ایم و شاملی ڈاکٹر انل کمار، ڈاکٹر کرن ، میتری رستوگی اقلیتی بہبود افسر،پرویز طالب،ڈاکٹر شلیندر چورسیا،یشونت یادو،ڈاکٹر وکاس برنوال ،اسٹاف نرس نعیمہ ،نریش شرما،ڈاکٹر حاجی محمد علی،ڈاکٹردیپک کمار (لیب ٹیک) ،ارشد بیگ ،ترنم صدیقی نے صبح 10 بجے سے شام پانچ بجے تک اپنی خدمات انجام دیں۔
کیمپ کا افتتاح سی ایم او شاملی انل کمار اور مولانا برکت اللّٰہ امینی نے مشترکہ طور پر کیا۔ انہیں حج ٹرینرز کوتربیت دی۔ مولانا برکت الله امینی نے کہا کہ تربیت کے دوران ارکان حج حجاج کرام کو احکام اور مناسک سے آگاہ کیا گیا ۔مولانا برکت اللہ امینی نے کہا کہ عازمین حج دیار رسول میں جاتے ہیں ، حرم شریف، خانہ کعبہ اور روضہ اطہر کی زیارت کرتے ہیں۔ اس لیے کہ وہاں کے آداب پہلے ہی بخوبی سیکھ لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حج عبادت ہے اور اسلام مذہب کا بنیادی پانچواں رکن ہے