22.1 C
Delhi
January 25, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

جمعیۃ علماء ہند کے ضلع صدر مولانا مکرم علی قاسمی نے پہلے کی طرح ضرورت مندوں کو سردی سے بچاؤ کے لیے کمبل تقسیم کئے 

مظفر نگر،06 جنوری(قاضی طارق)۔ جلال آباد متصل ضلع مظفر نگر سخت سردی سے بچاؤ کے لیے پیر کو جمعیۃ علماء ہند مظفر نگر کے ضلع صدر مولانا مکرم علی قاسمی نے پہلے کی طرح امسال بھی امبا وہار میں واقع اپنی ذاتی رہائش گاہ پر تقریباً 100 ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کئے۔ اس دوران ضلع صدر مولانا مکرم علی قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے اور یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ وہ ہم سے یہ کار خیر لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سخت سردی میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے اور اپنے اردگرد کے ضرورت مندوں کا ضرور خیال رکھنا چاہیے اور بلا تفریق مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

مولانا مکرم علی قاسمی نے کہا کہ اللہ اس شخص کو پسند کرتا ہے جو کسی ضرورت مند کی مدد کرے۔ مولانا نے کہا کہ اتنی سردی میں بہت سے لوگ گرم کپڑوں اور رہائش کا انتظام نہیں کر پاتے اور ان کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ ایسے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی ضرورت مندوں کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔

مولانا نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے تمام عہدیداران اور کارکنان اس طرح کے کاموں میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری مولانا عبدالخالق قاسمی نے کہا کہ جمعیت علماء ہند کی ایک شاندار تاریخ ہے کہ اس نے ہر مظلوم کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اس دوران شھر کے صدر مولانا زبیر رحمانی، مولانا احمد، مولانا سہیل اختر رحیمی، مولانا عبداللہ، قاری خالد بشیر قاسمی بھی موجود تھے۔

Related posts

سوہنجانی عمر پور کی خراب مین روڈ کی تعمیر کے لیے ایم پی اقراء حسن کو میمورنڈم

Hamari Duniya

انعام العلوم مظفر نگر کے مہتمم مولانا گلزار قاسمی کو صدمہ

حقیقی تائی اماں کی تجہیز و تکفین میں علماء اور عمایدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی:

Hamari Duniya

یوپی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے تعلیمی کارواں کا استقبال کیا

Hamari Duniya