دھن گھٹا سنت کبیر نگر، 04 جنوری(عقیل احمد خان)۔
نگر پنچایت ہنیسر بازار دھن گھٹا کے چیئرمین نمائندہ نیل منی پرساد مخلص پورکی رہائش گاہ پر ہفتہ کے روز ضلع کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ نئے سال کے موقع پر منعقدہ اس پروقار تقریب میں دھن گھٹا اسمبلی حلقہ کے سابق امیدوار نیل منی پرساد نے تمام قلم کاروں کو شال ،قلم ڈائری دیگر سامان تحفے میں دے کر ان کی عزت افزائی کی۔
پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیل منی پرساد نے کہا کہ قلمکار استحصال زدہ لوگوں اور مظلوموں کی آواز ہیں۔ وہ معاشرے میں ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں عام لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، خراب موسم ہو یا پھر لاک ڈاؤن وہ لوگوں کی آواز کو مناسب پلیٹ فارم تک پہنچا کر انصاف فراہم کرنے میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قلم کاروں کو عزت دینے سے معاشرے کے دبے کچلے لوگ، مظلوم زدہ عوام کی آواز بلند ہوگی۔ انہوں نے تمام صحافیوں سے گزارش کی ہے کہ اگر انہیں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کے سوال میں یا معاشرے کے ہر طبقے کو ہر پلیٹ فارم پر مقام دلانے کی کوششوں میں کوئی غلطی نظر آتی ہے تو وہ اپنی تحریروں یا ٹیلیفون کے ذریعے اس کو عیاں کریں صحافیوں کو سچ کی آواز قرار دیتے ہوئے ہمیشہ ان کے احترام میں کھڑے رہنے کا نیل منی پرساد نے یقین دلایا۔
اس موقع پر صحافی گورکھ ناتھ مشرا نے صحافیوں کی جانب سے اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے ضلع میں اس طرح کا واحد پروگرام قرار دیا۔ پروگرام سے رمیش دوبے اور امیت پرتاپ مشرا نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران ضلع کے سینئر صحافی راہل رائے، امیت پانڈے، ابھے ناتھ دوبے، بدھی ساگر مشرا، اندریش یادو، محمد اکرم خان ، اندریش یادو ، قاضی سرفراز احمد ، عقیل احمد خان ، ایاز احمد ، ساحل خان ، صدر عالم ، عالم گیر ، جگدیش پانڈے، سوربھ تیواری، انوبھو شکلا، آنند پانڈے، ونود دوبے، کھگیندر پرسادمشرا، اسلم خان ، سمیت ضلع اور تحصیل کے تمام صحافی موجود تھے۔