April 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اردو کے مستند محقق،مصنف ،افسانہ نگار ،استاذ الاساتذہ پروفیسر ابن کنول کا انتقال

Prof Ibne Kanwal
نئی دہلی،11فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
عصر حاضر میں اردو کے معروف ادیب،افسانہ نگار،مستندمحقق ،استاذ الاساتذہ ،چار دہائیوں سے دہلی یونیور سٹی کے شعبہ اردو سے وابستہ پروفیسر ابن کنول بھی مالک حقیقی سے جا ملے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق علی گڑھ میں حرکت قبل بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کی اطلاع ہے ،مزید تفصیل کا انتظار ہے۔معلوم ہو کہ پرفیسر ابن کنول ابھی صحت مند اور توانا تھے ،کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی تھی۔کسی شدید بیماری میں مبتلا نہ ہونے کے باوجود اچانک انتقال کی خبر سے اردو حلقوں اوروابستگان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر انکے انتقال کی خبر پر نا قابل یقین خیالات کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔چونکہ پرفیسر ابن کنول دہلی یونیور سٹی کے شعبہ اردو سے کم و بیش تقریباً چالیس سال سے زائد ایک طویل عرصے تک اپنی خدمات انجام دی ہیں۔اس دوران سیکڑوں کی تعداد میں ان کے شاگرد ہوئے ،جوآج مختلف شعبہائے زندگی سے جڑے ہوئے ہیں۔اچانک انتقال کی خبر سے ان کے شاگردو ں کے ساتھ اردو ادب سے وابستہ افراد بھی سوشل میڈیا پر غم کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پروفیسر ابن کنول کا اصل نام ناصر محمود کمال ہے مگر اردو دنیا میں ابن کنول کے نام سے معروف ہیں۔گزشتہ سال نومبر میں ہی شعبہ اردو دہلی یونیور سٹی سے سبکدوش ہوئے تھے۔ہم عصر افسانہ نگاروں میں جن لوگوں نے اپنے منفرد لب و لہجہ کی وجہ سے اردو دنیا میں اپنی شناخت قائم کی ہے ،ان میں ابن کنول کا نام سر فہرست ہے۔

Related posts

آر سی بی کو لگا بڑا دھچکا، انگلینڈ کا یہ خطرناک آل راؤنڈر ہوا آئی پی ایل سے باہر

Hamari Duniya

Rahul Gandhi خواتین کے خلاف جرائم پر راہل گاندھی دلبرداشتہ، ہم ایک معاشرے کے طور پر کس طرف جارہے ہیں؟

Hamari Duniya

مودی نے جس آفیسر کو ممتا حکومت کے پیچھے لگایا ممتا نے اسی کو اپنا مشیر بنا لیا

Hamari Duniya