27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

شاہین باغ  میں کوڑے کے ڈھیر،جان لیوا بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

Arif Saifi- AIMIM

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

۔اوکھلاکے شاہین باغ و ابوالفضل علاقہ میں غلاظت کے انبار لگے ہیں گلیوں میں جگہ جگہ کوڑوں کے ڈھیر ہیں جن سے بدبو پھیل رہی ہے جس سے اس بات کااندیشہ ہے کہ اس علاقے میں مختلف قسم کی بیما ریاں دستک دے سکتی ہے صورت حال ایسی ہے جن گلیوں میں گندگیوں کے ڈھیر ہیں وہاں سے گزرنا بھی لوگوں کے لئے مشکل ہو رہاہے لیکن ان گندگیوں کو ہٹانے کے لئے ایم سی ڈی و انتطامیہ کی طرف سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جارہاہے جس کی وجہ لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامناکرناپڑ رہاہے مقامی ممبر اسمبلی اور کونسلر ناکام ثابت ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار عارف سیفی سابق کونسلر امیدوارنے کیا۔
انھو ں نے کہا کہ چناؤ کے وقت نمائندوں کی طرف سے سبھی مسائل حل کرنے کے وعدے کئے جاتے ہیں جس سے لگتا ہے کہ لوگوں کو درپیش مسائل سے نجات مل جائے گی۔لیکن علاقے کی حالات کچھ اور ہی نظارہ پیش کر رہی ہے۔ یہاں کی سڑکوں اور گلیوں کو دیکھ کر یہ نہیں لگتا کہ یہاں کے نما ئندوں کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہے۔اگر دلچسپی ہوتی تو یہاں کے سڑکوں کی حالت خستہ نہ ہوتی۔ اگر علاقے کی صفائی نہیں کی گئی تو گذشتہ سالوں کی طرح ڈینگو،ملیریا،چکن گنیا و دیگر جان لیوا بیماریاں پھیل سکتی ہیں اس لئے ایم سی ڈی،کونسلر ز اورممبر اسمبلی کو چاہئے کہ علاقے کی صفائی کیلئے ضروری اقدامات کر ے تاکہ علاقے میں جان لیوا بیماریاں نہ پھیل سکے۔

Related posts

سنت شرومنی آچاریہ شری 108 ودیا ساگر جی مہاراج کو وزیراعظم نریندر مودی کا خراج عقیدت

Hamari Duniya

مادہ پرستی اور خودغرضی کو چھوڑ کرانسانیت کی خدمات کے لے آگے آئیں، امریکہ سے تشریف لائیں پروفیسر ثنا قطب الدین کی لوگوں سے جذباتی اپیل

Hamari Duniya

لوک سبھا انتخابات2024 کیلئے کانگریس نےامیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی

Hamari Duniya