26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی فساد کے دوران محمد وکیل کے حملہ آور کے ساتھ کوئی رحم کا برتاونہ کرے پولس

Jamiat-Ulama-e Hind- Delhi Riot

کڑکڑڈوما کورٹ نے نامزد ایف آئی آر کا حکم جاری کیا، جمعیة علماءہند کی کوششیں رنگ لائیں، چار مسلم نوجوان بری

 نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

 دہلی فساد سے جڑے ایک اہم معاملے میں آج کرکرڈوما کورٹ دہلی نے تیزاب حملے اور لوٹ مار کے شکار ہوئے محمد وکیل کے حملہ آور فسادیوں کے خلاف کراول تھانہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ نامزد ایف آئی آر درج کرے اور ملزمین کے ساتھ کوئی رحم کابرتاﺅ نہ کرے۔افسوس کا مقام ہے کہ دہلی فساد میں شیووہار کے رہنے والے محمد وکیل اور ان کے اہل خانہ پر فسادیوں نے تیزاب سے حملہ کیا، جس میں محمد کیل کی دونوں آنکھیں ختم ہوگئیں ، ساتھ ہی ان کا گھر بار جلادیا گیا ، اہل خانہ چھپ چھپا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔لیکن اس کے باوجود مقامی پولس نے ملزمین کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج نہ کی۔دریں اثنا جمعیة علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی سرپرستی میں محمد وکیل کی آنکھوں کا علاج ہورہا ہے، ان کو جمعیة نے مکان بنا کر بھی دیا ، ان کی معیشت میں بھی مدد کی۔ لیکن یہ احساس ہمیشہ رہا کہ جن فسادیوں نے ان کو تباہ کرنے کی کوشش کی ، وہ آج تک آزاد گھوم رہے ہیں۔اس سلسلے میں جمعیة علمائہند کی طرف سے ایڈوکیٹ محمد سلیم ملک نے عدالت کے سامنے محمد وکیل کا موقف پیش کیا اور انصاف دلانے کی فریاد کی۔عدالت نے پولس کی کوتاہی پر تنقید کرتے ہوئے فوری نامزد ایف آئی آر کا حکم دیا ہے ، نیز مقدمے کی طوالت پر بھی ناراضی ظاہر کی۔

اس سے قبل انصا ف میں ہورہی تاخیر اور اپنی صحت کی وجہ سے محمد وکیل بہت مایوس ہورہے تھے اور وہ مقدمہ میں دل چسپی کھو چکے تھے۔اس سلسلے میں جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی کو ایڈوکیٹ محمد سلیم ملک نے جب مطلع کیا تو انھوں نے محمدوکیل کو دفتر جمعیةعلماءہند طلب کیا اور ان سے کہا کہ ملک کی عدالت آپ کو انصاف دلانے کی صلاحیت رکھتی ہے، آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔صدر جمعیةعلماءہند مولانا محمود اسعد مدنی صاحب ، عدالتی معاملات کے نگراں مولانا نیاز احمد فاروقی ایڈوکیٹ اور دوسرے وکلاءآپ کے معاملے میں فکر مند ہیں، اس لیے فسادیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی لڑائی میں آگے بڑھیں ، جس کے بعد محمد وکیل نے ہاں بھردی۔ملاقات میں ناظم عمومی جمعیة علماءہند ،ان کی راحت و رسانی امور کے ذمہ دار مولانا غیور احمد قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیةعلماءہند نے ان کی صحت کے بارے میں بھی پوچھا تو انھوں نے کہا کہ الحمدللہ آپ حضرات کی کوشش سے ہلکی پھلکی بینائی لوٹ بھی آئی ہے ، بس دعاءکردیجئے۔

کرکرڈوما کورٹ نے ایک دوسرے اہم فیصلے میں فساد میں بلاوجہ پھنسائے گئے چار مسلم نوجوانوں کو بھی کردیا۔ ان میں سے محمد شعیب ، شاہ رخ اور راشد کی پیری جمعیة کے وکیل ایڈوکیٹ محمد سلیم ملک کررہے تھے۔ان لوگوں پر پولس نے مقدمات تھوپ رکھے تھے،لیکن صبر واستقلال کی بڑی طاقت کی وجہ سے بالآخر ان کو انصاف مل گیا۔

Related posts

سب کچھ لٹانے کے بعد اڈانی گروپ کا بڑا فیصلہ،سرمایہ کاروں کے پیسے کریں گے واپس

Hamari Duniya

کیا اروند کیجریوال کو تفتیش کے نام پر دس سال تک جیل میں رکھا جائے گا؟گجرات میں روڈ شو کے دوران جذباتی ہوگئیں سنیتا کیجریوال

Hamari Duniya

مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ میں دہلی وقف بورڈ کے بارے میں یہ کیا کہہ دیا

Hamari Duniya