33.1 C
Delhi
June 15, 2024
Hamari Duniya
Uncategorized دہلی

دہلی میں لوگوں کا سانس لینا مشکل،اایس کیو آئی حد سے تجاوز

Delhi Pollution

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
قومی راجدھانی دہلی میں اب لوگوں کا سانس لینا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اس لئے کہ آلودگی کی سطح پر زبردست اضافہ ہوگیا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ میں ریکارڈ توڑ پرالی جلانے سے اٹھتے دھوئیں نے دارالحکومت دہلی کی فضا کو خطرناک زمرے میں پہنچا دیا ہے۔
جمعرات کی صبح دارالحکومت دہلی میں دھند اور دھوئیں کی وجہ سے آلودگی کی سطح سنگین سطح پر پہنچ گئی۔ جمعرات کو دہلی-این سی آر میں ہوا کے معیار کا اوسط انڈیکس 396 ریکارڈ کیا گیا۔
دارالحکومت میں کہرے اور دھوئیں کی وجہ سے سڑکوں پر حد بصارت بہت کم تھی۔ نوئیڈا میں بھی صورتحال بے حد تشویشناک ہے۔ یہاں اوسط اے کیو ا?ئی 400 کے قریب ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دہلی سے متصل گروگرام میں اے کیو آئی 456 ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی کے کئی علاقوں میں اے کیو آئی کی سطح 400 سے اوپر ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

حج فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع ، حافظ محمد صابرین نے اسمرتی ایرانی کا شکریہ ادا کیا

Hamari Duniya

مذہبی تہواروں اور جلوسوں کو شرپسندوں کے ذریعہ استعمال ہونے سے بچائیں، جماعت اسلامی کی اپیل

Hamari Duniya

رات کی تاریکی میں تاریخی مسجد جھیل پیاؤ کے ایک حصہ کوشہید کردیاگیا

Hamari Duniya