November 5, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

کیا صرف اتنے ہی دن رہے گی نئی میئر کے عہدے کی مدت

Delhi Mayor

نئی دہلی، 23 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
شیلی اوبرائے، جو دہلی کے مربوط ایم سی ڈی کی پہلی میئر بنی ہیں، اپنے دفتر میں صرف 37 دن رہنے والی ہیں۔ ایم سی ڈی میں یکم اپریل کے بعد دوبارہ میئر کا انتخاب ممکن ہے۔ فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ اس کا خاکہ کیا ہوگا۔
جس طرح سے وزیر اعلیٰ ایم سی ڈی انتخابات سے پہلے انتخابی میٹنگوں میں کہتے رہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے اور جب میونسپل کارپوریشن میں بھی عام آدمی پارٹی کی حکومت ہوگی تو دہلی کی ترقی ہوگی۔ ایسے میں میئر دہلی کے لوگوں کی امیدوں پر کتنا پورا اترتی ہیں۔ سب کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں۔
دوسری جانب دہلی بی جے پی کے ترجمان پروین شنکر کپور نے شیلی اوبرائے کو دہلی کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عام آدمی کے دباو¿ میں دہلی کے تاجروں کو دن رات دیے جانے والے نوٹس پر کارروائی کریں گی۔ پارٹی کارپوریٹر رکیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ یہ افسوسناک ہے کہ خاتون میئر کو صرف 37 دن کی مختصر مدت ملے گی۔ اس لیے تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا چاہیے اور اپریل 2023 میں ایک خاتون میئر کو دوبارہ منتخب کرنا چاہیے۔

Related posts

جمعیت علماء نیپال نے مدھیس پردیش کے وزیر اعلیٰ لال بابو راؤت کو جیت پرمبارکباد دی

Hamari Duniya

ہریانہ میں امت شاہ کی ریلی کی زبردست مخالفت، بی جے پی لیڈروں کو گاووں میں گھسنے پر پابندی

Hamari Duniya

وقف جائیدادوں کا تحفظ ملت اسلامیہ کی ذمہ داری: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya