22.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

خاموش! دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاترپر انکم ٹیکس کے چھاپے، ملازمین کے فون ضبط

BBC Income Tax raid

نئی دہلی،14فروری(ہ س)۔
دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر انکم ٹیکس کی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ افسر نے کہا محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم کا سروے آپریشن جاری ہے۔ ہے یہ ٹیم صبح 11.30 بجے دہلی کے کستوربا گاندھی مارگ پر واقع دفتر پہنچی ہے۔ تمام ملازمین کے فون ضبط کر لیے گئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی کی خبر کے مطابق حکام نے بتایا کہ محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس چوری کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر منگل کو بی بی سی کے دہلی اور ممبئی دفاتر میں ایک سروے آپریشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کمپنی کے کاروباری آپریشنز اور اس کے ہندوستانی یونٹ سے متعلق دستاویزات کی جانچ کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ معاملہ انٹرنیشنل ٹیکس سے متعلق ہے۔ ٹیکس فراڈ کے حوالے سے آئی ٹی کی یہ چھاپہ ماری بی بی سی کے دفتر میں جاری ہے۔ دوسری جانب انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا یہ انکم ٹیکس ٹیم کا سروے ہے۔ تاہم ابھی تک محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان موصول نہیں ہوا ہے۔ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب کانگریس نے آئی ٹی کے اس اقدام کی تنقید کی ہے۔ بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی سے منسلک۔ کانگریس نے ٹویٹ کر کے کہا ، بی بی سی کی پہلی ڈاکیومنٹری آئی ، اس پر پابندی لگا دی گئی۔ اب آئی ٹی نے بی بی سی پر چھاپہ مارا ہے۔ غیر اعلانیہ ایمرجنسی دوسری طرف کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ ہم اڈانی کیس میں جے پی سی کا مطالبہ کر رہے ہیں ، دوسری طرف بی بی سی کے دفتر میں ایسی کارروائی کی جا رہی ہے۔
کانگریس نے کہا- غیر اعلانیہ ایمرجنسی
بی بی سی کی پہلی دستاویزی فلم آئی ، اس پر پابندی لگا دی گئی۔
اب آئی ٹی نے بی بی سی پر چھاپہ مارا ہے۔
غیر اعلانیہ ایمرجنسی

Related posts

دارالعلوم دیوبند کویوپی حکومت کے سروے رپورٹ میں بتایا گیاغیر منظور شدہ ادارہ

Hamari Duniya

اسکولوں میں مشرکانہ تعلیم منظور نہیں، جمعیةعلماءہند کے اجلاس مجلس منتظمہ میں کئی اہم تجاویز منظور

Hamari Duniya

گھوسی ضمنی الیکشن جیتنے کیلئے دارا سنگھ چوہان پر سیاہی پھینکا گیا: اکھلیش یادو

Hamari Duniya