27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا لگایا الزام

Delhi Minority commission

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی اقلیتی کمیشن کی مسلم ایڈوائزری کمیٹی کی ممبر تبسم اکبر نے اج یہاں جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ دہلی اقلیتی کمیشن کے موجودہ چیئرمین لوگوں کو گمراہ کرنے کے سوا کوئی کام نہیں کر رہے، عوامی بیداری پروگراموں میں وہ جن سرکاری اسکیموں کی باتیں کرتے ہیں اور لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔ وہ لوگوں کو یقین بھی دلاتے ہیں کہ کمیشن ان کی بھرپور مدد کرےگا مگر آج تک فیس واپسی ہو یا ایجوکیشن اور روزگار لون کسی بھی درخوست گزار کو اس کا فائدہ نہیں ہوا ہے۔ انہوِں بتایا کہ جب ہم نے کمیشن کے چیئرمین سے اس بابت بات کی تو وہ کہتے ہیں کہ ہمارا کام لوگوں کو بیدار کرنا ہے بعد میں محکمہ مالیات اور درخوست گزار جانیں کہ وہ لون پاس کرتے ہیں یا نہیں۔
اس موقع پر سماجی کارکن حسنین اخترمنصوری نے بتایا کہ دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین مختلف مقامات پر عوامی بیداری پروگرام منعقد کرتے ہیں اور پروگرام آرگنائز کو پانچ سے لے کر آٹھ ہزار روپیہ نقد دیتے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہم نے ایک آرٹی آئی داخل کی جس کے جواب میں ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایک بیداری پروگرام کمیشن کے بینر پر کیا گیا تھا اس کے اخراجات کے عوض میں 20 ہزار سے زیادہ کے بل پاس کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لوگوں کے ساتھ دھوکا اور بے ایمانی ہے جس کی جانچ ہونی چاہئے۔ انہوں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر سے اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سیدھے طور پر دھوکہ دہی اور بد عنوانی سے جڑا معاملہ ہے۔

Related posts

اردو کے مستند محقق،مصنف ،افسانہ نگار ،استاذ الاساتذہ پروفیسر ابن کنول کا انتقال

Hamari Duniya

جی-20 سربراہ اجلاس کے دوران بھارتی ثقافت اور جمہوری اقدار کی ہوگی نمائش

Hamari Duniya

خوشخبری!اگست میں جی ایس ٹی کی وصولی میں بڑا اضافہ،جانئے کتناہوا

Hamari Duniya