14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

بلقیس بانو کےس کے سزا یافتہ مجرموں کی رہائی افسوسناک:عارف سیفی

Arif Saifi

نئی دہلی(ایچ ڈی بیورو)۔
گجرات کے بلقیس بانو کی عصمت دری اور اس کے خاندان کے سات افراد کے قتل میں ملوث اور عمر قید کی سزا یافتہ مجرموں کی رہائی افسوسناک ہے اور ایسے مجرموں کی رہائی جس نے عصمت ریزی اور قتل جیسے سنگین جرم کئے ہوئے ہوں، یہ ایک ناقابل برداشت فیصلہ ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے ان مجرموں کو جیل میں ڈالا جائے۔ ان خیالات کا اظہاردہلی اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اور سابق کونسلر امیدوار وارڈ 201  عارف سیفی  نے کیا ۔
انھوں نے کہا کہ گجرات سرکار کا یہ فیصلہ مجرمانہ ذہنیت کو فروغ دینے والا ہے اور تعجب اس بات پر ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر لال قلعہ سے ایک طرف وزیراعظم نریندر مودی خواتین کے تئیں سماج میں احترام کی ترغیب کے ساتھ ساتھ بھارتیہ سماج میں خواتین کے خلاف تشدد دانہ ذہنیت کے پنپنے پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔ وہیں دوسری جانب گجرات کی سرکار بلقیس بانو کی عصمت دری و سات افراد کے قتل میں ملوث سزا یافتہ مجرمین کو رہا کر کے ان مجرموں کو آزادی کاتحفہ دے رہی تھی۔اور ہائی کے بعد جس طرح جشن منایا گیا اور استقبال کیا گےا اس سے لوگوں کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے جو ملک کے لئے خطرناک ہے ۔
عارف سیفی نے کہا کہ گیارہ مجرموں میں سے صرف ایک مجرم نے سزا کی معافی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے گجرات کی ریاستی حکومت کو قبل از وقت رہائی کے لئے کی گئی اس اپیل پر غور کرنے کی ہدایت کی تھی۔لیکن ریاستی حکومت نے ایک پینل تشکیل دی اور تمام گیارہ مجرموں کورہا کردیاجو نہایت ہی افسوسناک ہے۔ ‘

Related posts

ملئے! سی بی ایس سی بورڈ کے بارہویں کلاس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے محمد عبداللہ معراج سے

Hamari Duniya

نیپال: کے پی شرما اولی حکومت کا اہم فیصلہ، 19 نئے سفراء کی تقرری، شنکر شرما ہندوستان اور سعودی عرب میں نیپال کے سفیر ہوں گےنریش وکرم ڈھکال

Hamari Duniya

وزیرخارجہ ایس جے شنکر کا مالدیپ دورہ لایا رنگ، یواین ایس سی میں غیر مستقل نشست کیلئے بھارت کی امیدواری کی حمایت کا اعلان

Hamari Duniya