31.5 C
Delhi
July 12, 2025
Hamari Duniya
دہلی

دہلی سے عازمین حج کا آخری قافلہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کیلئے روانہ، چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا الوداع

نئی دہلی، 06جون (ایچ ڈی نیوز )۔

 ہندوستان سے حج بیت اللہ2023 کے لیے پہلے مرحلہ میں عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ گذشتہ21مئی2023 سے شروع ہونے کے ساتھ ہی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے مدینہ منورہ کے لیے عازمین حج کی روانگی شروع ہو چکی تھی۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی سے موصول اطلاع کے مطابق6جون2023 بروز منگل رات09:45 منٹ پر سعودی ایئرلائنس کی آخری حج پرواز نمبر ایس وی -3775 سے136عازمین حج مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوئے اور اس کے ساتھ ہی دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ سے 19399عازمین حج سرزمین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ عازمین حج کے آخری قافلے کو مدینہ منورہ روانہ کرنے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں، ممبر ان محترمہ نازیہ دانش ،جناب محمد سعد، ایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی کے علاوہ اسٹاف اور کارکنان بھی اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل 3پر موجود تھے۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں نے عازمین حج سے ملاقات کرکے انہیں مبارک باد دی اور ان کے لیے اپنی نیک تمناﺅں کااظہار کیا کہ وہ پوری خیریت اور صحت وسلامتی کے ساتھ حج کی ادائیگی کے بعد اپنے ملک عزیز کو واپس آئیں اور دوران حج ملک کی خوشحالی اور امن و سلامتی کی دعا کریں۔

واضح ہوکہ دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے عازمین حج میں ریاست دہلی کے2662، اترپردیش کے 11852آندھرا پردیش کے02، آسام کے 08، بہارکے210، چنڈی گڑھ کے 35، ہریانہ کے1793، ہماچل پردیش کے 66، جموں کشمیر کے653، جھارکھنڈ کے 09،کرناٹک کے 03، لداخ کے 05،مدھیہ پردیش کے 31، مہارشٹر کے 02،اڑیسہ کے 03 ،پنجاب کے289،راجستھان کے245،اتراکھنڈ کے1525 اورمغربی بنگال کے06 عازمین کرام ہیں۔ان میں مرد عازمین کی تعداد10337اور خواتین عازمین کی تعداد9062ہے جس میں بغیر محرم حج کی سعادت سے سرفرازی کے لیے جانے والی کل101خواتین بھی شامل ہیں۔ سعادت حج بیت اللہ سے سرفرازی کے بعد ان حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ آئندہ3جولائی2023 سے شروع ہوگا اور21جولائی2023تک یہ تمام حجاج کرام اپنے وطن عزیز کی سرزمین پر واپس آ جائیں گے۔

Related posts

’آپ‘ رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا نے صحافیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کےلئے خط لکھا

Hamari Duniya

Delhi Hajj Committee دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب، چیئرپرسن کوثر جہاں نے پرچم کو سلامی دی

Hamari Duniya

Urdu Academy Delhi : کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، آخر کا اردو اکادمی دہلی کو وائس چیئرمین مل ہی گیا

Hamari Duniya