44 C
Delhi
May 16, 2025
Hamari Duniya
دہلی

دہلی کے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ مکمل

Delhi Haj

نئی دہلی21جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
حج بیت اللہ2023ءکے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے ملک کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل3 سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ آج سعودی ایئر لائنس کی 56ویںاور آخری اڑان سے 163حجاج کرام کی دہلی آمد کے ساتھ ہی مکمل ہوگیااور اسی کے ساتھ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے دہلی اور دیگر ریاستوںمغربی اترپردیش، ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ ، ہماچل پردیش،بہار اور جموں کشمیر کے کل19344حجاج کرام آج امن و سلامتی کے ساتھ اپنے وطن عزیز اور اہل و عیال تک پہنچ گیے ۔ ان حجاج میں 10307مرد،9037عورتیں شامل ہیں ۔واضح ہوکہ گذشتہ 22مئی2023 سے06جون2023 تک دہلی سے روانہ ہونے والے حجاج کی مجموعی تعداد19399 تھی ان میں انڈین حج مشن سعودی عربیہ سے موصول دفتری اطلاع کے مطابق چند حجاج علالت اور صحت کی خرابی کی وجہ سے ابھی واپس نہیں آسکے ہیں ان کی واپسی صحت یابی کے بعد ہوگی۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی کی جانب سے فراہم اطلاع کے مطابق گذشتہ03جولائی2023سے جاری کل56پروازوں کے ذریعے وطن واپس ہونے والے حجاج کی سہولیات کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے سابقہ برسوں کی طرح اس سال بھی تمام تر ضروری انتظامات کیے گیے۔ اس درمیان ایئرپورٹ پر حجاج کرام کے استقبال اور انہیں اپنے تمام سازو سامان کے ساتھ ان کے رشتہ داروں تک پہنچانے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر جناب محسن علی ودیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں دور درا ز کے صوبوں اور علاقوںکے حجاج اور انہیں لینے کے لیے دہلی آنے والے ان کے رشتہ داروں اور اہل خانہ کے قیام کے لیے حج منزل میں پہلے کی طرح مناسب انتظامات کیے گیے اور انہیں صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے دہلی سرکار کے ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ایرپورٹ اور حج منزل پر بھی طبی خدمات انجام دیتی رہی ۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں نے تمام حجاج کرام کو امن و سلامتی کے ساتھ وطن واپس لوٹنے اور اپنے اہل و عیال تک پہنچنے کے لیے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان سے ملک میں امن و سلامتی کے لیے دعاءکرنے کی اپیل بھی کی۔چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے سبھی محکموں،افسروں،ذمہ داروں اور ان تمام لوگوں کا جنہوں نے حاجیوں کی خدمت کی ان سبھی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related posts

دہلی میں صحت کے شعبہ میں بدعنوانی کا انکشاف

Hamari Duniya

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری سلیم احمد نے کیا چودھری زبیر احمد کا پرتپاک استقبال

Hamari Duniya

لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل کے پیش کئے جانے سے بی جے پی کا مسلمان خوش

Hamari Duniya