9.1 C
Delhi
December 13, 2024
Hamari Duniya
دہلی

دہلی حکومت کے ایک اور وزیر کے گرد ای ڈی کا گھیرا تنگ،گھر پر چھاپہ ماری

Rajkumar Annand

نئی دہلی، 02 نومبر (ایچ ڈی نیوز)۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی پیشی سے قبل دہلی حکومت کے ایک اور وزیر کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے تعلق سے دہلی حکومت کے کابینہ وزیر اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر راجکمار آنند سے منسلک احاطے پر چھاپہ مارا ہے۔
سرکاری ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ دہلی کے کابینہ وزیر راجکمار آنند کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی چھاپہ ماری چل رہی ہے۔ مرکزی ایجنسی کی جانب سے وزیر کے 9 احاطے بشمول سول لائنز کے علاقے میں ان کی رہائش گاہ پر تلاشی جاری ہے۔معلومات کے مطابق سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی ایک ٹیم بھی چھاپہ ماری کرنے والے ای ڈی افسران کے ساتھ ہے۔57سالہ راجکمار آنند دہلی حکومت میں محنت، روزگار، سماجی بہبود اور ایس سی/ایس ٹی (شیڈولڈ کاسٹ/شیڈولڈ ٹرائب) بہبود کے وزیر ہیں۔ وہ پٹیل نگر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔

Related posts

یوینفارم سول کو ڈ پر اترا کھنڈ حکومت کا مجوزہ قانون غیر ضروری،غیر مناسب، تنوع مخالف اور ناقابل عمل:آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ نے وقف منسوخی بل واپس لینے کا کیا مطالبہ

Hamari Duniya

جسٹس یادو کے معاملہ میں سپریم کورٹ کا ازخودنوٹس لینا ایک صحیح قدم: دہلی مسلم مجلس مشاورت

Hamari Duniya