40.9 C
Delhi
April 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی قومی خبریں

دہلی انتخابات:کانگریس کی گارنٹی،خواتین کو ہر ماہ ملیں گے ڈھائی ہزار روپے

Piyari Didi Yojna

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ شیوکمار اور دہلی کے ریاستی انچارج قاضی نظام الدین،ریاستی صدر دیویندر یادو اور کانگریس خواتین ونگ کی قومی صدر نے’پیاری دیدی یوجنا‘ کا آغاز کیا
نئی دہلی، 6 جنوری (محمد خان )۔
آج یہاں کانگریس کے ریاستی صدر دفتر میں اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس نے دہلی میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ’پیاری دیدی یوجنا‘ شروع کرنے کی گارنٹی دی ہے۔ کرناٹک کی طرز پر، اگر دہلی میں حکومت بنتی ہے، تو کانگریس مقامی خواتین کو ’پیاری دیدی یوجنا ‘کے تحت ہر ماہ ڈھائی ہزار روپے دے گی۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور پارٹی کے دہلی ریاستی انچارج قاضی نظام الدین،ریاستی صدر دیویندر یادو،کانگریس خواتین ونگ کی قومی صدراور کالکا جی اسمبلی حلقہ سے وزیراعلیٰ آتشی کے خلاف امیدوار الکا لامبا،کانگریس پارٹی کی قومی ترجمان اوروزیرپور اسمبلی حلقہ سے امیدوار راگنی نائک نے پیر کو یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بھرے ہال میں پریس کانفرنس میں مذکورہ بالاگارنٹی کا اعلان کیا۔ کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ آج میں یہاں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ’پیاری دیدی یوجنا‘گارنٹی کا اعلان کرنے آیا ہوں۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ اس بار کانگریس پارٹی اکثریت کے ساتھ اسمبلی انتخابات جیت کر حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہلی میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دیا جائے گا۔ حکومت کے قیام کے بعد اس اسکیم کو نافذ کرنے کا فیصلہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کا وہی ماڈل ہوگا جو کرناٹک میں کانگریس حکومت نے نافذ کیا ہے۔

Piyari Didi Yojna
ڈی کے شیو کمارنے کہا کہ کانگریس بی جے پی کی طرح جھوٹ نہیں بولتی۔ کانگریس کی حکومتوں نے ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کام کیا۔ کرناٹک اس کی تازہ ترین مثال ہے۔ یہ اسکیم نہ صرف مالی امداد فراہم کرے گی بلکہ خواتین کو بااختیار بھی بنائے گی، جس سے انہیں اس شہر میں تحفظ اور خود مختاری کا احساس ملے گا جو صنفی عدم مساوات سے متعلق چیلنجوں کے لیے جانا جاتا ہے۔
قبل ازیں پریس کانفرنس میں قاضی نظام الدین نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ خواتین کو بااختیار بنانے کے حق میں رہی ہے۔ آج پارٹی دہلی کی خواتین کے لیے سماجی بہبود اور خواتین کو بااختیار بنانے کی پہلی ضمانت کا اعلان کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ سماج کے تمام طبقات کے لئے کام کیا ہے۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو بی جے پی کے جھوٹے وعدے یاد ہیں، چاہے وہ 15 لاکھ روپے اکاؤنٹ میں ڈالنے کے بارے میں ہوں یا نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بارے میں۔

Piyari Didi Yojna پریس کانفرنس کے دوران دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیویندر یادو، پارٹی کی ترجمان راگنی نائک اور کالکاجی اسمبلی حلقہ کی امیدوار الکا لامبا اور پارٹی کے کئی رہنما اور عہدیدار موجود تھے۔

Related posts

دہلی: بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے بلاک صدور کی میٹنگ میں شامل ہوئے سینئر لیڈران

Hamari Duniya

افسوسناک:سعودی عرب میں المناک حادثہ، 20عمرہ زائرین جاں بحق

Hamari Duniya

مسجد نبویﷺ میں رمضان کا استقبال کیلئے تمام انتظامات مکمل

Hamari Duniya