March 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

دہلی میں کانگریس کو بڑا جھٹکا، بابرپور ضلع کانگریس صدرزبیر چودھری اورکونسلر شگفتہ چودھری نے عام آدمی پارٹی کا دامن تھامہ

AAP Join

نئی دہلی، 29اکتوبر۔ عام آدمی پارٹی کا خاندان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اروند کیجریوال کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر منگل کو پانچ بار کانگریس کے ایم ایل اے رہے چودھری متین احمد کے بیٹے چودھری زبیر احمد اور بہوکونسلر شگفتہ چودھری نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ان دونوں نے منگل کو عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سے ملاقات کی، جس کے بعد اروند کیجریوال نے دونوں کو پارٹی کا پٹا پہناکر انہیں عام آدمی پارٹی کی رکنیت دلائی۔ زبیر احمدکانگریس پارٹی کے بابر پور ضلع کے صدر ہیں اور شگفتہ چودھری کونسلر ہیں۔

اس دوران سنجے سنگھ نے کہا کہ اروند کیجریوال کی قیادت میں ملک اور سماج میں بہت ترقی کررہی ہے۔تبدیلی کی جنگ جاری ہے، مجھے خوشی ہے کہ زبیر احمد اور شگفتہ احمد اس کا حصہ بن رہے ہیں۔ چودھری زبیر احمد اور شگفتہ چودھری کی پارٹی میں شامل ہونے سے بابر پور ضلع میں عام آدمی پارٹی مضبوط ہو گی۔ جبکہ زبیر احمد اور شگفتہ چودھری نے کہا کہ دہلی کو کیجریوال کی ضرورت ہے۔ دہلی کے لوگ چاہتے ہیں کہ ہم اروند کیجریوال کے ساتھ آئیں اور سیلم پور اسمبلی میں ترقی اور امن لائیں ۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ پورے بابر پور ضلع میں عام آدمی پارٹی کی جڑیں مضبوط ہونا بڑی خوشی کی بات ہے۔ چوہدری زبیر خود بھی کونسلر رہ چکے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ شگفتہ چوہدری بھی پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں۔ شگفتہ وارڈ نمبر 227 سے موجودہ کونسلر ہیں، وہ 17 ہزار ووٹ لے کر کونسلر منتخب ہوئی ہیں۔

Zubair Chudhary

سنجے سنگھ نے کہا کہ چودھری زبیر احمد کے والد متین احمد مسلسل پانچ مرتبہ سیلم پور علاقے سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ جب دہلی میں پہلی بار عام آدمی پارٹی کی حکومت بنی توسب سے سینئر ایم ایل اے کی حیثیت سے چودھری متین احمد کو پروٹیم اسپیکر بنایا گیا اور انہوں نے تمام ایم ایل اے کو حلف دلایا۔چودھری متین اور چودھری زبیر کے خاندان کا سیاست میں اچھا دخل ہے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ ریاستی وزیر عمران حسین کی کوششوں سے چودھری زبیر احمد اور شگفتہ چودھری عام آدمی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ لوگ اروند کیجریوال کی پالیسیوں اور مہم کو لے کر پارٹی میں آ رہے ہیں۔ اروند کیجریوال کی قیادت میں ملک اور سماج میں بڑی تبدیلی کی جنگ جاری ہے۔میں چودھری زبیر احمد اور ان کی اہلیہ شگفتہ چودھری کو عام آدمی پارٹی خاندان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ان کی آمد سے اس پورے علاقے میں عام آدمی پارٹی مضبوط ہوگی۔
اس موقع پر آپ کے وزیر عمران حسین نے کہا کہ چودھری زبیر احمد اور شگفتہ چودھری کی آمد سے بابر پور ضلع میں عام آدمی پارٹی مضبوط ہو گی۔ تعلیم، صحت اور مفت بجلی، محلہ کلینک وغیرہ دہلی حکومت کی عوامی فلاح وبہبود والی اسکیموں کی وجہ سے لوگوںمیں اروند کیجروال کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔چودھری زبیر احمد نے کہا کہ دہلی کو اروند کیجریوال کی ضرورت ہے، اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم آپ میں شامل ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی شگفتہ چودھری نے کہا کہ ہم عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں کیونکہ دہلی میں جو ترقی ہوئی ہے اس سے عوام بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلم پور کی عوام یہی چاہتی تھی کہ ہمیں اروند کیجریوال کا ہاتھ پکڑ کر پارٹی میں شامل ہونا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری سیلم پور اسمبلی میں ترقی کے ساتھ ساتھ لوگ امن سے رہیں۔

Related posts

پارٹیاں شکست کے خوف سے آپ کی آواز نہیں اٹھائیں گی:ادت راج

Hamari Duniya

روپے میں ریکارڈ گراوٹ،ابھی مزید گراوٹ کا امکان، تیل کی قیمت بھی بڑھے گی

Hamari Duniya

جونپور میں فخر مشرق علامہ شفیق جونپوری کی یاد میں طرحی نشست کا اہتمام

Hamari Duniya