24.1 C
Delhi
November 6, 2024
Hamari Duniya
دہلی

ڈاکٹر فہیم بیگ کی قیادت میں وفد نے عوامی مسائل سے ایل جی کو کیا آگاہ

Dr Faheem Baig

نئی دہلی،29مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
یمنا پار آر ڈبلیو اے فیڈریشن کے عہدیداران ڈاکٹر فہیم بیگ، لوکیش کمار پنچال، مکیش کمار ٹانک، ستیش کمار گرگ نے آج دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وویک سکسینہ سے ملاقات کی اورانہیں عرضداشت دے کر عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ فیڈریشن کے کنوینر ڈاکٹر فہیم بیگ نے لیفٹیننٹ گورنر کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ جی ٹی بی اسپتال، راجیو گاندھی سپر اسپیشلٹی اسپتال، جگ پرویش چندر اسپتال اور دہلی میونسپل کارپوریشن کے جنرل اسپتال میں طبی وسائل جیسے آئی سی یو بیڈ، سی ٹی اسکین، الٹرا ساؤنڈ مشین وغیرہ کی بھی بہت کمی ہے اور ڈاکٹرز، نرسنگ ا سٹاف وغیرہ بھی کم ہیںجس کو حل کرنے کے لیے براہ کرم مذکورہ طبی آلات کی فراہمی کی کوشش کریں اور جلد عملہ کی تقرری کریں۔

ڈاکٹر بیگ نے مزید کہا کہ اس علاقے میں خواتین کالج، پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئی وغیرہ جیسے اداروں کی کمی کی وجہ سے ہر سال ہزاروں لڑکیاں۲۱ویں جماعت کے بعد اپنی تعلیمی سلسلہ جار ی نہیں رکھ پاتیں،اگر شاستری پارکے ڈی ڈی اے کی اراضی، اتر پردیش کے محکمہ آبپاشی کی اراضی جو روڈ نمبر۶۶ میٹرو اسٹیشن جعفرآباد میں واقع ہے،نند نگری ،ویلکم ،راٹھی میل وغیرہ مقامات پرڈی ڈی اے ،ڈوسیب،میونسپل کارپوریشن کی زمین پر خواتین کالج، پولی ٹیکنک، آئی ٹی آئی، نوودیا ودیالیہ، کیندریہ ودیالیہ اور کستوربا کنیا ودیالیہ کی تعمیر کی جائے تو یہ ایک بڑا کام ہوگا۔ کنوینر لوکیش پنچال نے کہا کہ ماضی میں جمنا پار فساد کی زد میں رہا جس کی وجہ سے فرقہ وارانہ کشیدگی اور منظم اورغیر منظم جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی روک تھام آر ڈبلیو اے اور سماجی تنظیموں کی مضبوط کوششوں سے کی جا سکتی ہے۔

کنوینر ستیش گرگ نے لیفٹیننٹ گورنر سے کہا کہ ٹریفک اور تجاوزات ایک بڑا مسئلہ ہے، جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ غیر قانونی پارکنگ اور تجاوزات کو نہ تو ختم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی مستقل طور پر ہٹایا جا سکتا ہے، بلکہ ان پر قابو پایا جا سکتا ہے، اس لئے مین روڈ اور گلیوں کی دونوں طرف لائن کھنچی جائے جس کی حد میں گاڑیاں،ریہڑی اور پٹری والے رہیں اور ٹریفک معمول پر چلتا رہے۔ کنوینر مکیش کمار ٹانک نے تجویز پیش کی کہ مقامی آر ڈبلیو اے، سماجی تنظیموں وغیرہ کی ایک خصوصی میٹنگ ہر ماہ ان کے دفتر میںضلع کے اعلیٰ افسران کی صدارت میں منعقد کی جائے تاکہ روڈ میپ تیار کرکے مسائل کا تصفےہ کیا جاسکے۔فیڈریشن کے جملہ عہدیداراوں کی باتوں کو بغور سننے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر وویک سکسینہ نے کہا کہ ہمارا مشن دہلی کو محفوظ، ترقی یافتہ اور منظم بنا کر ایک خوبصورت شہر قائم کرنا ہے ،فیڈریشن کے ذریعہ جن مسائل کی طرف توجہ دلائی گئی ہے ہم متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات دے کر اسے جلدازجلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Related posts

ایک کروڑ نوجوانوں کو ٹاپ 500 کمپنیوں میں انٹرن شپ دینے کا اعلان مرکزی حکومت کا نیا جملہ: جاوید اشرف خان

Hamari Duniya

شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی نے جوش وخروش کے ساتھ منایا اپنا سلور جوبلی پروگرام

Hamari Duniya

موب لنچنگ کے واقعات پر مرکزی حکومت کا اقدام قابل ستائش: محمد شاکر انصاری

Hamari Duniya