27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

 دیپیکا پادکون  ہوں گی  پاٹری بارن کی گلوبل برانڈ ایمبیسیڈر

Deepka Padkon

نئی دہلی۔ دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل فرسٹ، ڈیزائن پر مبنی اور پائیدار گھریلو خوردہ فروش  پاٹری بارن نے مشہور  انٹرنیشنل سلیبریٹی دیپیکا  پادوکون کو  گلوبل  برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر سائن کیا ہے۔ برانڈ ایمبیسیڈر ہونے کے  ساتھ دیپیکا پاٹری بارن کے ساتھ مل کر ایک  کلیکشن لانے  کی تیاری میں بھی ہیں۔  پاٹری بارن، ولیمز۔سونوما، انک  کا ایک  پورٹ فولیو  برانڈہے اور اسی ستمبر میں، کمپنی نے ریلائنس برانڈز لمیٹڈ کے ساتھ شراکت میں دہلی میں اپنا پہلا اسٹور کھولا تھا۔
دیپیکا پادوکون  امریکہ  کے سان فرانسسکو، میں  پاٹری بارن کی ان ہاؤس ڈیزائن ٹیم کے ساتھ ایک نئے کلیکشن پر کام کریں گی جو 2023 میں لانچ کیا جائے گا۔ اس شراکت داری پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، دیپیکا  پادوکون نے کہا، “انٹیریئر ڈیزائننگ کے لیے میرا جنون کسی  سے چھپا نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں گلوبل ہوم فرنشننگ لیڈر پاٹری بارن کے ساتھ منسلک ہونے اور ان کے ساتھ کچھ منفرد بنانے پر بہت خوش ہوں اور ان کے ساتھ  مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ “
پاٹری بارن  کی چیف ڈیزائن آفیسر مونیکا بھارگوا نے کہا، “ہم گلوبل آئیکن دیپیکا پادوکون کے ساتھ شراکت کے لیے پرجوش ہیں۔ 2023 میں، ہم نئے کلیکشن لانچ کریں گے اور صارفین اپنے گھروں کو دیپکا  کی سگنیچر سٹائلکے ساتھ  پاٹری بارن کے  باوقار ڈیزائنوں سے اپنے گھروں کو سجا سکیں  گے۔
پاٹری بارن ہوم فرنشننگ انڈسٹری میں اپنی خدمات اور معیاری مصنوعات کے لیے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ ایسی مصنوعات جو زیادہ دیر تک چلتی ہیں اور جنگلات کو نقصان نہیں پہنچاتی ہیں۔   پاٹری بارن  کے پروڈکٹس سیریز میں فرنیچر،  بستر، باتھ، قالین،  پردے، ٹیبل ٹاپ، لائیٹنگ اور سجاوٹی سامان شامل ہیں۔

Related posts

اردن کے سرمایہ کاری کے وزیر کی بھارتی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا سے ملاقات

اجیت پوار بی جے پی میں ہوں گے شامل، خبروں پر لگ گئی بریک

Hamari Duniya

اتنے گھنٹوں تک چلی اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ، پٹنہ اپوزیشن کے بڑے اجلاس میں کیا کیا ہوا

Hamari Duniya