22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

اوقاف جائیداد کے تحفظ کے لیے مسلم اراکین پارلیمنٹ آواز بلند کریں۔جاوید احمد

جن مساجد ،مدارس اوردرگاہوں کا رجسٹریشن ابھی تک نہیں ہوا ہے وہ جلد از جلد ریاستی دفاتر میں اندراج کرائیں تاکہ مسلمانوں کی وراثت کو زندہ رکھا جا سکے: مسٹر جاوید احمد:

ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی اور مولانا محب اللہ ندوی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ممکن اوقاف کے معاملات کو لے کر پارلیمنٹ میں ضرور آواز بلند کریں گے اور دیگر مسلم ممبران پارلیمنٹ نیز حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے صدر کو اس کے لیے تیار کریں گے

دہلی میں وقف ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام میٹنگ میں مسلم ممبران پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی ،مولانا محب اللہ ندوی اور وقف ویلفیئر فورم کے چیئرمین جاوید احمد سمیت سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی

نئی دہلی:4جولائی(ایچ ڈی نیوز)دہلی،این سی آر نیز اتر پردیش میں مساجد اور درگاہوں کو حکومت کی جانب سے تجاوزات کے نام پر لگاتار نشانہ بنایا جا رہا ہے،جس کو لے کر آج دہلی میں وقف ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام میٹنگ میں مسلم ممبران پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی ،مولانا محب اللہ ندوی اور وقف ویلفیئر فورم کے چیئرمین جاوید احمد سمیت سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔وقف ویلفیئر فورم کے چیئرمین جاوید احمد نے کہا کہ اوقاف جائیداد کے تحفظ کے لیے پارلیمنٹ میں مسلم اراکین پارلیمنٹ، حزب اختلاف کو ساتھ لے کر آواز کو بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ جن مساجد ،مدارس اوردرگاہوں کا رجسٹریشن ابھی تک نہیں ہوا ہے وہ جلد از جلد ریاستی دفاتر میں اندراج کرائیں تاکہ مسلمانوں کی وراثت کو زندہ رکھا جا سکے۔مسٹر جاوید نے کہا کہ تنظیم نے ملک بھر میں اوقاف کی جائیداد کو لے ایک مہم چھیڑی ہوئی ہے، جس میں وقف ویلفیئر کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ممبر پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی اور مولانا محب اللہ ندوی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ممکن اوقاف کے معاملات کو لے کر پارلیمنٹ میں ضرور آواز بلند کریں گے اور دیگر مسلم ممبران پارلیمنٹ نیز حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی اور سماجوادی پارٹی کے صدر کو اس کے لیے تیار کریں گے۔مسٹر جاوید نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ گوتم بدھ نگر(نوئیڈا) نے خسرہ نمبر 105، وقف نمبر 1606 کسنا قبرستان سے ناجائز تجاوزات ہٹانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ یہ ٹیم ایک ہفتہ کے اندر ضلع مجسٹریٹ کو رپورٹ پیش کرے گی، قابل ذکر ہے کہ 21 جنوری 2024 کو وقف ویلفیئر فورم کی ٹیم جسٹس جے ڈی یو خان، مسٹر ایم این چودھری، مسٹر حسن چودھری اور دیگر حضرات نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی تھی اور میمورنڈم پیش کیا تھا۔ درگا نرسری پر تقریباً 15 بیگھہ پر 24 سال سے ناجائز قبضہ ہے اور قبرستان کمیٹی محمد علی، صداقت علی اور ان کی ٹیم اسے خالی کرانے میں ناکام رہی ہے اور وقف بورڈ سے مل کر فرضی دستاویزات پر قبرستانوں کو لیز پر دینے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ درگا نرسری پر کام کیا جائے اور قبرستان کو تجاوزات سے پاک کیا جائے۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ فورم ایسے معاملات میں قانونی طور پر آگے آکر یہ جنگ مسلسل لڑے گی اور وراثت کو بچانے کا کام کرتی رہے گی۔

Related posts

یہ قدآور کھلاڑی ہوگا ممبئی انڈینز کا ہیڈ کوچ

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند کے طلبائ کیلئے انگریزی کی کوچنگ پر پابندی، سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

Hamari Duniya

سردھنہ:ظالم باپ نے ڈھائی سالہ بیٹی کو گنگناندی میں پھینک دیا۔

ماہر غوطہ خوروں کے ذریعے نعش کی تلاش جاری، گاؤں میں غم و اندوہ کی لہر:

Hamari Duniya