20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دارالعلوم فیض محمدی میں جشن یوم آزادی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

Maharaj Ganj

لکشمی پور ،15اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
اسلامی وعصری درسگاہ دارالعلوم فیض محمدی ہتھیاگڈھ میں یوم جمہوریہ کی تقریب بڑے تزک واحتشام کے ساتھ ادارہ کے سربراہ اعلیٰ مولانا قاری محمد طیب قاسمی کی صدارت، مہتمم ادارہ مولانا محی الدین قاسمی ندوی کی قیادت ومفتی احسان الحق قاسمی کی نظامت میں منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی کے طور پر رکن شوریٰ وایچ پی گیس ایجنسی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شکیل احمد نے شرکت کی۔ انہیں حضرات کے ہاتھوں دس بجکر پندرہ منٹ پر دارالعلوم میں و دس بجکر چالیس منٹ پر مدر سہ اقر اءگرلس اسکول (نسواں) میں اور گیارہ بجے مدنی منی آئی ،ٹی آئی میں پرچم کشائی کے بعد، ترنگے کو سلامی دیتے ہوئے تحریک آزادی کے جاں باز سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد مجمع سے خطا ب کرتے ہوئے ادارے کے ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی نے کہا کہ: آج کی تاریخ بڑی انقلابی تاریخ ہے، آج ہی کے دن ہندوستان کی دھرتی کو ملک کے سپوتوں نے اپنی قربانیاں دیکر انگریز ظالم وجابر حکمرانوں کے پنچوں سے آزاد اکرایا۔ یہ سچ ہے کہ اس گلستاں کو سجانے اور سنوارنے وغلامیت سے نکالنے میں آزادی ہند کے سرفروشوں نے جو اپنی بیش بہا قربانیاں دی ہیں، وہ کبھی بھلائی نہیں جاسکتیں۔
دارالعلوم کے مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلمانوں سے انگریزوں نے اس ملک کو چھینا تھا، اس لئے آزادی کی تڑپ بھی ان کے اندر دیگر شہریوں سے زیادہ تھی ، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پھانسی کے پھندے کو چومتے ہوئے ملک کی خاطر اپنی جان لگادی۔ آج ضرورت ہے کہ ہم اتحاد واتفاق کو باقی رکھتے ہوئے ملک کو آگے لے جانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تعلیمی میدان میں آگے بڑھیں، چوں کہ تعلیم کے ذریعہ ہی ہم اپنی اور ملک کی خوبصورتی اور وقار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ مولانا ندوی نے مجاہدین آزادی کے زریں کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین نے اپنے آنسوؤں سے نہیں بلکہ اپنے خون کے دھاروں سے اس چمن کو سینچا ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے حب الوطنی کی ایسی شاندار مثال پیش کی ہے، جسے ہندوستان کی تاریخ کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ بعد ازاں طلبا نے اپنے رنگا رنگ پروگرام میں قومی ترانہ ، قومی یکجہتی و آزادی کے عنوان پر اپنی اپنی تقاریر پیش کیں۔ اخیر میں ادارہ کے اساتذہ بالترتیب ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی، مولانا محمد سعید قاسمی، ڈاکٹر عزیر احمد ندوی نے تاریخ آزادی اور شاہ عبدالعزیز کے فتوی ٰ کے بعد برپا ہونے والے انقلاب پر بھر پور روشنی ڈالتے ہوئے طلبائ اور سامعین کو یہ پیغام بھی دیا کہ، ملک کی حفاظت کرنا اور اسے طاقتور بنانا، نوجوانوں کی ذمہ داری ہے، ہمیں فرقہ پرست طاقتوں سے ہوشیا رہنے کی ضرورت ہے، جو ہمیں مذہب کی بنیاد پر باٹنا چاہتے ہیں، اور ہمارے دینی مسائل سے چھیڑ چھاڑ کرکے ہمیں طیش میں لاکر اپنی سیاست کی روٹی سیکنا چاہتے ہیں۔ پروگرام کے اخیر میں تمام طلباءوسامعین میں لڈو تقسیم کرکے ان کا منھ میٹھا کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا محمد سعید قاسمی، ڈاکٹر محمد اشفاق قاسمی، عزیزاللہ عرف پینامہ، ڈاکٹر عزیر احمد ندوی، مولانا محمد قیصر فاروقی، حافظ ذبیح اللہ ، مولانا شکرا للہ قاسمی، مولانا قاری عتیق الرحمان قاسمی، حافظ محمد وسیم ثاقبی،، مولانا محمد صابر نعمانی، ماسٹر محمد عمر خان، ماسٹر جاوید احمد، ماسٹر فیض احمد، حافظ وسیم احمد، معلمہ سکینہ خاتون، معلمہ نازیہ، معلمہ آسیہ خاتون ، ماسٹر رام ملن یادو،، ماسٹر کوشل جیسوال، ماسٹر جمیل احمد، ماسٹر صادق ، عصب الدین ، ماسٹر شمیم احمد ، ماسٹر شاہ عالم وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

۔200 گز کے پلاٹ پر دو فریقین میں خونریز لڑائی، ایک درجن افراد زخمی، پولیس مصروف تفتیش

Hamari Duniya

ریاست میں اردو میڈیم اسکولوں میں اساتذہ تقرری کا مسئلہ حل، آئیٹا مہاراشٹر نے کیا حکومت کا خیر مقدم ، اساتذہ اور تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر

Hamari Duniya

  مدارس اسلامیہ کے خلاف مد رسہ بورڈ کی کاروائی جابرانہ اورغیرآئینی :سینٹر ایڈوکیٹ محمد علی

Hamari Duniya