26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

دارالعلوم دیوبند نے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا اجلاس پھر طلب کرلیا

Darul Ualoom Deioband

رضوان سلمانی
دیوبند(ایچ ڈی نیوز)۔دینی مدارس کے مسائل کے حل اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی غرض سے اسلامی تعلیم کے مرکز دارالعلوم دیوبند میں مدارس کی سب سے بڑی تنظیم کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا اجلاس آئندہ 30اکتوبر کو طلب کیا ہے ۔دارالعلوم دیوبند نے اس اجلاس کے انعقاد سے متعلق تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ستمبر 2022کے دوسرے ہفتہ میں ہونے والے مجلس شوری کے تین روزہ اجلاس کے دوران کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا اجلاس منعقد کئے جانے کا بڑا فیصلہ لیا گیا تھا ۔اس سلسلہ میں دارالعلوم دیوبندکی جانب سے جمعرات کے روز باقاعدہ دینی دانش گاہ سے منسلک تمام مدارس کے لئے خطوط بھی جاری کردئیے گئے ہیں ۔دارالعلوم دیوبند کی جانب سے جاری کردہ تحریر میں کہا گیا ہے کہ دارالعلوم دیوبند کی جانب سے 30اکتوبر 2022کو کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا اجلاس منعقد کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس تحریر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اجلاس سے قبل 29اکتوبر کو کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کی ورکنگ کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ دارالعلوم دیوبند میں منعقد کی جائے گی اور اگلے روز یعنی 30اکتوبر کو مدارس کے ذمہ داران کا ایک بڑا اجلاس دارالعلوم دیوبند کی مسجد رشید میں منعقد کیا جائے گا۔

مولانا ارشدمدنی کی دوٹوک، ہم ایسے مدارس کی قطعی حمایت نہیں کریں گے

اجلاس کے دوران مدارس کے مسائل کے حل کئے جانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اس کے علاوہ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور دیگر مسائل بھی زیر غور لائے جائیں گے ۔واضح ہوکہ کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند مدارس کی سب سے بڑی تنظیم ہے جس سے پورے ملک کے 4500سے زائد مدارس منسلک ہیں ۔رابطہ مدارس اسلامیہ کی مجلس عاملہ میں کل 50ارکان ہیں ان ممبران کی ایک میٹنگ 29اکتوبر کو منعقد ہوگی ۔اس طرح کے قیاس لگائے جارہے ہیں کہ مدارس میں عصری وجدید تعلیم کی لازمیت سے متعلق اس اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ مدارس کے نظام تعلیم کو بہتر بنانے کے علاوہ مدارس کے انتظامی امور کو چست درست رکھنا اور پیش آنے والے مسائل کا حل کرنا دارالعلوم دیوبند کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے ۔مفتی ابوالقاسم نعمانی نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند نے کل ہند رابطہ مدارس اسلامیہ کا باقاعدہ ایک شعبہ قائم کررکھا ہے جس کا اجلاس وقفہ وقفہ بلایا جاتا رہتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے منعقدہ اجلاس میں نظام تعلیم اور در پیش مسائل پر غور وفکر کرکے ان کے حل کے لئے ضروری اقدامات کئے جاتے ہیں ۔یا دلا دیں کہ مدارس کے سروے سے متعلق دارالعلوم دیوبند نے گذشتہ 18ستمبر 2022کو اترپردیش کے تقریباً 250مدارس کا ایک سیمینار منعقد کیا تھا اس سیمینار میں صوبائی حکومت کی جانب سے کرائے جانے والے سروے کی حمایت کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

Related posts

برہن ممبئی مہا نگر پالیکا شکشک اتسو پروگرام کامیابی سے ہمکنار

Hamari Duniya

آپ ایم ایل اے مہندر یادو نے ووٹروں کو دھمکایا، بی جے پی کی الیکشن کمیشن سے شکایت

Hamari Duniya

اب تلنگانہ کے کالجز میں بھی طالبات کے برقعہ پہننے پر پریشانی، امتحان دینے سے روک دیا گیا

Hamari Duniya