Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کتنا خطرناک ہے سمندری طوفان ’بیپرجوئے‘؟ محکمہ موسمیات نے انتباہ کردیا

biporjoy cyclone

نئی دہلی، 15 جون (ایچ ڈی نیوز)۔

بحیرہ عرب میں بنے سمندری طوفان بپرجوئے کے حوالے سے ساحلی ریاستوں کی حکومتیں ہائی الرٹ پر ہیں۔ شدید سمندری طوفان بپرجوئے جمعرات کی شام سوراشٹر اور کچھ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ جس وقت یہ گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا تو اس وقت  150 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی امید ہے۔ جبکہ اس کی لہریں تقریباً 20 فٹ اونچیں ہوں گی۔ حالانکہ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب یہ سمندری ساحل سے ٹکرانے سے پہلے بیپرجائے تھوڑا کمزور ہوسکتا ہے لیکن اس میں تباہی مچانے کی صلاحیت بنی ہوئی ہے۔ ابھی سے ہی گجرات میں موسلادھار بارش اور تیز ہوائیں چلنی شروع ہوگئی ہیں۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے ایک انتباہ جاری کیا ہے کہ بپرجوئے اگلے چند گھنٹوں کے دوران مشرقی وسطی اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر ایک شدید گردابی طوفان میں تبدیل ہوجائے گا۔ یہ کچھ دیر تک شمال کی سمت بڑھنا جاری رکھے گا اور پھر شمال شمال مغربی سمت میں مڑ جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مرتیونجے مہا پاترا نے بتایا کہ بپرجوئے ایک بہت شدید سمندری طوفان ہے، اس میں بہت زیادہ نقصان پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے پوربندر اور دوارکا اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ انتہائی تیز بارش کی توقع ہے اور کچھ کے اوپر 3-2 میٹر اونچی سمندری لہریں اٹھیں گی۔

بپرجوئے جمعرات کی صبح 05:30 بجے شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر جکھاؤ بندرگاہ (گجرات) سے تقریباً 180 کلومیٹر مغرب-جنوب مغرب کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ جمعرات کی شام تک، یہ جکھاؤ بندرگاہ کے قریب مانڈوی اور سوراشٹر-کچھ اور ملحقہ ساحلوں کو عبور کرے گا۔

Related posts

فٹ بال عالمی کپ 2034: سعودی عرب نےخوبصورت اسٹیڈیمز بناکردنیا کو حیران کر دیا

Hamari Duniya

مودی حکومت اپنی اسکیموں کو نافذ کرنے میں امتیازی سلوک نہیں کرتی: جمال صدیقی

Hamari Duniya

آرایس ایس کے ایجنڈے پر چل پڑے کیجریوال،کرنسی پر مورتیوں کی تصویر شائع کرنے کا کیا مطالبہ

Hamari Duniya