20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پرتیز گیند بازمحمد شامی نے کیا کہا؟

Mohammad Shami Sania Mirza

نئی دہلی،20جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی خبروں پر کرکٹر محمد شامی کا بھی ردّ عمل سامنے آ گیاہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں محمد شامی سے ثانیہ مرزا سے شادی کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کو ’بکواس‘ قرار دے دیا۔ محمد شامی نے کہا ہے کہ لوگوں سے اپیل کرتا ہوں سوشل میڈیا پر زیادہ جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں اور اس طرح کے میمز تفریح فراہم کر سکتے ہیں لیکن یہ نقصان دہ بھی ہو سکتے ہیں، سوشل میڈیا کے ساتھ ذمے دار رہیں اور ایسی بے بنیاد خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
بھارتی تیزگیندباز کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا سے شادی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبریں عجیب ہیں، جب بھی موبائل دیکھتا ہوں اپنی تصویر ہر جگہ نظر آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بات ہی بولنا چاہوں گا کہ کسی کو اس طرح کسی معاملے پر پریشان نہیں کرنا چاہئے، میں مانتا ہوں میمز محض مذاق کے لیے ہوتے ہیں لیکن وہ کسی کی زندگی کے حوالے سے ہوتے ہیں، تو وہ بڑی سوچ سمجھ کر بنانے چاہئیں۔محمد شامی کا کہنا ہے کہ ابھی آپ غیر تصدیق شدہ اکاونٹ سے میمز بنا رہے ہیں اگر ہمت ہے تو تصدیق شدہ اکاو¿نٹ سے بنا کر دکھائیں، پھر ہم آپ کو بتائیں گے۔مشہور کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ کسی کو پریشان کرنا آسان ہے، اپنا لیول اوپر کرو، تب میں مانوں گا کہ آپ اچھے انسان ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ وقت سے ثانیہ اور شامی کی شادی کے حوالے سے خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا کیا گیا تھا کہ معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا معروف قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس سابق جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ رہتا ہے۔

Related posts

وہ بنیادی ایجنڈے جو کانگریس کے 85ویں جنرل کنونشن میں بحث کا موضوع ہوں گے

Hamari Duniya

کپل دیو نے کیوں کہادل چاہ رہا ہے رشبھ پنت ٹھیک ہوجائے تو اسے تھپڑ ماروں

Hamari Duniya

مدارس کے بارے میں ’این سی پی سی آر‘ کی سفارشات غیر منصفانہ ہیں : سکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ

Hamari Duniya