9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
کھیل

کیریبین پریمیئر لیگ: گیانا ایمیزون واریئرز نے شمرون ہیٹمائرکو بنایا کپتان

Hetmyer

برج ٹاؤن۔ گیانا ایمیزون واریئرز نے ویسٹ انڈیز کے آل راونڈر شیمرون ہیٹمائر کو کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) 2022 ایڈیشن کیلئے اپنا کپتان نامزد کیا ہے۔ہیٹمائر نے کپتان کے طور پرنیکولس پورن کی جگہ لی ہے، جنہیں جولائی سی پی ایل ڈرافٹ میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرس کے ذریعہ سائن کیا گیا تھا۔
ہیٹمائر نے2016 میں واریئرز کےلئے اپنا ڈیبیو کیا تھا اور وہ پانچ سیزن کھیل چکے ہیں۔ 2018 میں ہیٹمائر ٹیم کا باقاعدہ حصہ بنے اور ہمیشہ پلیئنگ الیون کا حصہ رہے۔ انہوں نے 47 میچوں میں 131.76 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1149 رنز بنائے۔

ایمیزون واریرز فرنچائز کے صدر بوبی رامروپ نے ایک باضابطہ بیان میں کہاکہ ہمیں 2013 کے سیزن کے بعد گیانا کا اپنا پہلا کپتان مقرر کرنے پر خوشی ہے۔ ہیٹمائر گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے سیٹ اپ کا بنیادی حصہ رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس کے ذریعہ ٹیم کی قیادت کرنے کا یہ وقت صحیح ہے۔وہیں ہیٹمائر نے کپتان مقرر ہونے پر کہاکہ میں اس ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں سی پی ایل شروع ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ایمیزون واریئرز پانچ بار فائنل کھیل چکی ہے۔ تاہم ٹیم ابھی تک سی پی ایل ٹرافی نہیں جیت سکی ہے۔
واریرز اپنے سی پی ایل 2022 سیزن کا آغاز 3 ستمبر بروز ہفتہ جمیکا تلاواہ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ سی پی ایل رواں سال 31 اگست سے 30 ستمبر تک منعقد ہوگا۔
گیانا ایمیزون واریئرز ٹیم اس طرح ہے: عمران طاہر ، شمرون ہیٹمائر (کپتان) ، تبریز شمسی ، اوڈین اسمتھ ، روماریو شیفرڈ ، کولن انگرام ، چندر پال ہیمراج ، شائی ہوپ ، پال اسٹرلنگ ، ہنرک کلاسن ، پریمووڈ کیما ، بلیک وڈول ، جیما وڈ ، بلیک وڈوم ، کیما وڈ بیٹن ، میتھیو نندو اور جونیئر سنکلیئر۔

Related posts

دہلی نے پنجاب کی امیدوں پر پانی پھیردیا، پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں تقریباً ختم

Hamari Duniya

بھارت دورے پر ہے آسٹریلیائی ٹیم، کپتان نے کرکٹ کو کہہ دیا الوداع

Hamari Duniya

ثانیہ- شعیب کے درمیان طلاق کی خبریں افواہ!، جلد ساتھ نظر آئے گی یہ جوڑی

Hamari Duniya