17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

تحفظ آئین اور تحفظ اوقاف کے لیے بیداری ضروری ،تحفظ آئین کانفرنس کی تیاریاں شباب پر

meeting

اعظم گڑھ (عبد الرحیم شیخ )۔ واضح ہوکہ تحفظ آئین کانفرنس 25 نومبر بروز دوشنبہ بعد نماز مغرب مسجد صحابہ گراؤنڈ جامعہ شرعیہ فیض العلوم شیرواں عیدگاہ سراۓمیر اعظم گڈھ میں انعقاد ہورہا ہے پروگرام کی تیاری اور لوگوں میں بیداری کے لیے ایک وفد جس میں مولانا شاہد القاسمی مولانا محمد فیصل اعظمی ،حافظ محمد شمیم ،مولانا انظر اعظمی نے راجہ پور سکرور کا دور کیا ۔جہاں مولانا اشرف قاسمی، ڈاکٹر ضیاء الدین اصلاحی ،حافظ محمد اسعد صاحب ،شفیق احمد پردھان،محمد عامر اصلاحی وغیرہ سے ملاقات ہوئی۔ اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ عشاء کی نماز کے بعد مولانا افضل اصلاحی نے جامع مسجد میں لوگوں کو بتایا کہ موجودہ وقت میں تحفظ آئین اور تحفظ اوقاف کے سلسلے میں لوگوں میں بیداری بے حد ضروری ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں مختلف پروگرام کۓ جارہے ہے اسی کی ایک کڑی تحفظ آئین کانفرنس ہے جس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شریک ہوکر کانفرنس کو کامیاب بنانا چاہیے۔

اس لئے لوگوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ اپنا وقت نکال کر پروگرام میں شریک ہوں واضح رہے کہ تحفظ آئین کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں مولانا محمد افضل اعظمی نے بتایا کہ کانفرنس کی تیاریاں شباب پر ہے سراۓمیر و اطراف کے مواضعات اور دیگر جگہوں میں لوگوں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے مولانا عبیدالرحمن جگدیش پور ،مولانا ارشاد مظاہری ،مولانا محمد سرفراز ،ماسٹر محمد جاوید نے الگ الگ حلقے میں دورہ کرکے لوگوں سے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے شرکت کی درخواست کررہے ہیں مسجد صحابہ گراؤنڈ کی صفائی کا کام چل رہا ہے انشاء اللہ وقت پر تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں گی۔

Related posts

مذہبِ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے: مفتی محمد سلمان منصورپوری

Hamari Duniya

بلرام پور: خطرے کے نشان سے 58 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے راپتی ندی ، قومی شاہراہ بند

Hamari Duniya

کلرک حسیب احمد صدیقی کے ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقد

Hamari Duniya