17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
دہلی

سماج کے ہر طبقے کی حمایت اور تعاون سے ہرطبقے کی معاشی اور سماجی تحفظ کو یقینی بنائے گی کانگریس: دیویندر یادو

Delhi Congress President

دہلی نیائے یاترا کے دوران اسکولی بچیوں نے دہلی ریاستی صدر دیویندر یادو سے ملاقات کی اور انہیں سنگین آلودگی اور گرتی ہوئی تعلیمی معیار کے بارے میں آگاہ کیا
نئی دہلی، 11 نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی نیائے یاترا کے پانچویں دن، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ناانصافی کے خلاف انصاف کی ہماری لڑائی میں عوام کا بھرپور تعاون مل رہا ہے، اس سے نوجوان خواتین، مزدور، غریب، امیر، نچلے اور متوسط طبقے، محروم، دلت، پسماندہ، اقلیتوں سمیت تمام طبقات کانگریس کو اقتدار میں لا کر دہلی میں بڑی تبدیلی کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ دہلی نیائے یاترا کے پہلے مرحلے کے آج پانچویں دن تک تقریباً 125 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر لیا گیا ہے۔ یاترا کے دوران مختلف مذہبی اور سماجی تنظیموں نے دیویندر یادو اور انصاف کے یوددھاو¿ں کا شاندار استقبال کیا ۔
ترنگا لہرایا اور سلامی دے کر ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھے اور سبزی منڈی تھانے کے قریب ایک دکان پر کام کرنے والے ایک درزی سے بھی ملے اور ان سے بات چیت کی۔ مسٹر دیویندر یادو نے آج دہلی نیائے یاترا کا آغاز کیا، راولپنڈی اسکول ملکا گنج میں ان سے ملاقات کی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ سماج کے مختلف محنت کش طبقے سماج کے مضبوط ستون ہیں، یہ لوگ ہماری زندگیوں کو آسان بناتے ہیں، ہمیں بھی اس کو اپنانا چاہیے۔ ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کی پہل اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کانگریس، سماج کے مختلف طبقوں کی مدد اور تعاون سے، اقتدار میں آتے ہی ان کی معاشی اور سماجی تحفظ کو یقینی بنائے۔
آج بروز منگل 12 نومبر 2024 کو پانچواں دن دہلی نیا یاترا تقریباً 25 کلو میٹر طویل راولپنڈی سکول ملکا گنج سے شروع ہو کر بنگلہ روڈ، کملا نگر، روپ نگر تھانہ، موریس نگر چوک، وجے نگر، اولڈ گپتا کالونی ، ماڈل ٹاون، کنگز وے کیمپ چوک، ڈھاکہ ولیج، پرمانند کالونی، مکھرجی کالونی، ہریجن سیوک سنگھ، گاندھی آشرم، گوپال پور جھگی روڈ، جھاڑودہ۔ چوک پولیس پوسٹ بروری سے شروع ہو کر 25 فٹ روڈ سریندر کالونی پارٹ 1 کوشل چوک، 100 فٹ روڈ بروری، پھرنی 25 فٹ روڈ لیبر چوک سے ہوتا ہوا ٹی وی ایس شوروم سنت نگر بروری پر اختتام پذیر ہوا۔ دہلی نیائے یاترا نے آج ماڈل ٹاو¿ن اسمبلی، تیمار پور اسمبلی، بروری اسمبلی، شالیمار باغ اسمبلی، آدرش نگر اسمبلی، بدلی اسمبلی اور ماڈل ٹاو¿ن اسمبلی کا فاصلہ طے کیا۔ سفر کے دوران مسٹر یادو کو ایک شال اور ہار پہنے کھٹو جی کی تصویر بھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔

Related posts

Delhi Kejriwal Government :کیجریوال حکومت کا نعرہ اب ’بجلی گل اور بل فل ہوگیا ہے: ہارون یوسف

Hamari Duniya

ماب لنچنگ کے بڑھتے واقعات پر فورم اگینسٹ ماب لنچنگ اینڈ ان جسٹس کا تشویش کا اظہار

Hamari Duniya

سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ کا آج باضابطہ افتتاح

Hamari Duniya