17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

راہل گاندھی کے نیائے یاترا کا بدلا گیا نام،اب یہ ہوگا یاترا کانام

Rahul Gandhi

نئی دہلی، 04 جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔
کانگریس نے راہل گاندھی کی یاترا کا نام بدل دیا ہے۔ اب اس یاتراکو ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ کے نام سے جانا جائے گا۔ یہ معلومات کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے جمعرات کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔جے رام رمیش نے کہا کہ کانگریس نے آج کی میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ بھارت جوڑو نیا ئے یاترا اب 15 ریاستوں سے گزرے گی۔ اس دوران راہل گاندھی 6700 کلومیٹر کا سفر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سفر بس سے کیا جائے گا۔ یاترا کے دوران کل 110 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا۔ اس دوران یاترا 100 لوک سبھا سیٹوں اور 337 اسمبلی سیٹوں سے گزرے گی۔ اس سفر میں 67 دن لگنے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی دورہ کے دوران اپنا زیادہ تر وقت اتر پردیش میں گزاریں گے۔ یہاں کی یاترا 11 دن تک جاری رہے گی اور اس دوران تقریباً 20 اضلاع کا احاطہ کرنے کا منصوبہ ہے۔ رمیش نے کہا کہ منی پور میں کل 107 کلو میٹر کا سفر ہوگا۔ جو چار اضلاع سے گزرے گا۔ یہ سفر ناگالینڈ میں دو دن تک جاری رہے گا۔ یہ یاترا 8 دنوں میں آسام کے 17 اضلاع سے گزرے گی۔ راہل گاندھی دورے کے دوران اروناچل پردیش میں ایک دن گزاریں گے اور دورے کے دوران ایک ضلع کا دورہ کریں گے۔ یہ سفر ایک دن میگھالیہ میں گزارے گا۔ اس کے بعد پانچ دنوں میں مغربی بنگال کے سات اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا۔ بہار میں 425 کلو میٹر کا سفر چار دنوں میں کیا جائے گا۔ اس دوران 7 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا۔کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ جھارکھنڈ میں یاترا آٹھ دن تک چلے گی اور 13 اضلاع کا احاطہ کرے گی۔ اڈیشہ میں یہ سفر 341 کلومیٹر کا ہوگا۔ یہاں چار دن کا سفر ہو گا۔ چھتیس گڑھ میں 536 کلو میٹر کا سفر پانچ دنوں میں مکمل ہوگا۔ اس دوران یاترا سات اضلاع سے گزرے گی۔
جے رام رمیش نے کہا کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا سات دنوں میں مدھیہ پردیش کے 9 اضلاع، راجستھان میں ایک دن میں ایک ضلع، پانچ دنوں میں گجرات کے سات اضلاع سے گزرے گی۔ مہاراشٹر میں تقریباً 480 کلومیٹر کا سفر طے کیا جائے گا۔ اس دوران پانچ دنوں میں چھ اضلاع کا دورہ کیا جائے گا۔

Related posts

اگر صحت کے مسائل اور موٹاپے کا ذمہ دار آلو کومانتے ہیں تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے!۔

Hamari Duniya

پنجاب میں خالصتان حامیوں کے خلاف پنجاب پولس کا ایکشن

Hamari Duniya

الشفا پالی کلینک برج پوری میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Hamari Duniya